جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

’’یہ بچے میرے نہیں ، آپ بیشک ڈی این اے کروا لیں‘‘ مسلم لیگ کےاہم رہنما کاچیف جسٹس کی عدالت میں اپنی سابقہ بیوی پر ایسا گھنائونا الزام کہ ۔۔جسٹس ثاقب نثارنےپھر کیا سخت حکم جاری کر دیا

datetime 30  جولائی  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)یہ بچے میرے نہیں،آپ چاہیں تو ڈی این اے کروا سکتے ہیں، سپریم کورٹ میں سابق مسلم لیگی ایم پی اے غلام دستگیر نے سابقہ اہلیہ پر گھنائونا الزام عائد کر دیا، ایک عورت پر بھری عدالت میں الزام لگارہے ہو ، مؤقف غلط ثابت ہوا تو نتائج برے ہونگے، چیف جسٹس کے ریمارکس ، الزام عائد کرنے پر خاتون مقدمہ درج کروانا چاہتی ہے تو کروا سکتی ہے ،

چیف جسٹس نے ایسا حکم جاری کر دیا کہ لیگی رہنما کے پسینے چھوٹ گئے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس کی زیر سربراہی بنچ نے سابق ن لیگی ایم پی اے غلام دستگیر کی سابق بیوی کی طرف سے نان نفقہ کیلئے دائر درخواست پر سابق ایم پی اے غلام دستگیر کو بچوں کا ایک لاکھ روپے ماہانہ خرچہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ چیف جسٹس پاکستان نے درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت غلام دستگیر نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ بچے میرے نہیں ہیں آپ چاہیں تو ڈی این اے کروا سکتے ہیں جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ آپ ایک عورت پر بھری عدالت میں الزام لگا رہے ہیں ، آپ کا مؤقف غلط ثابت ہوا تو نتائج برے ہونگے۔ آپ کو معلوم ہے کہ عورت پر ایسا الزام لگانے سے آپ کے خلاف مقدمہ درج کیا جا سکت اہے۔ عدالت نے درخواست سابقہ بیوی کی موجودگی میں ہدایت کی کہ سابقہ بیوی کھلی عدالت میں الزام لگانے پر چاہے تو سابق شوہر کے خلاف مقدمہ درج کروا سکتی ہے۔ چیف جسٹس نے ماتحت عدالتوں میں زیر التوا مقدمات کا ریکارڈ بھی طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔ سابق پی پی 73سے ایم پی اے کے امیدوار کی سابق بیوی غزالہ تحسین نے مہر غلام دستگیر پر الزامات عائد کئے کہ 1997میں مہر غلام دستگیر لک سے شادی کے نتیجے میں ایک بیٹا اور بیٹی پیدا ہوئے، مبینہ سابقہ بیوی غزالہ تحسین نے موقف اختیار کیا

کہ سروسز ہسپتال کی نرس تسنیم اختر سمیت غلام دستگیر کی پانچ شادیاں میرے علم میں ہیں، میری حق مہر کی 50ایکڑ اراضی پر غلام دستگیر لک نے قبضہ کر رکھا ہے، بیٹی ہانیہ فاطمہ اور بیٹے حسن مصطفیٰ کی تعلیم کے اخراجات بڑھ گئے ہیں، درخواست گزار نے مزید موقف اختیار کیا تھا کہ غلام دستگیر لک نے خرچے سے بچنے کیلئے بچوں کو اپنی اولاد تسلیم کرنے سے انکار کیا، سپریم کورٹ بھی نان نفقہ پر میرے حق میں فیصلہ دے چکی ہے، اجرا ڈگری کیس میں غلام دستگیر کے پیش نہ ہونے پر کیس تاخیر کا شکار ہوا تھا، انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ چیف جسٹس آف پاکستان سابق خاوند غلام دستگیر لک سے 17سال کا رکا نان نفقہ دلائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…