بدھ‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

عمران خان پر سنگین الزامات لگانے والی عائشہ گلالئی ملک بھر میں بدنام ہوگئیں،4حلقوں سے انتخاب لڑا اور چاروں حلقوں کے مجموعی ووٹ کتنے نکلے؟شدید شرمندگی کا سامنا

datetime 27  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف سے علیحدہ ہو کر اپنی جماعت تحریک انصاف گلالئی بنانے والی عائشہ گلالئی نے الیکشن 2018میں چاروں حلقوں سے اپنی ضمانت ضبط کروا بیٹھیں ٗاین اے 53ٗ این اے 25ٗ این اے 161اور این اے 231سے ٹوٹل 3538ووٹ حاصل کر سکیں ۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف گلالئی کی سربراہ عائشہ گلالئی نے این اے 53 اسلام آباد میں عمران خان کے مقابلے میں انتخاب لڑا اور ضمانت ضبط کرا بیٹھیں ٗیہ امیدواروں کی تعداد کے اعتبار سے پاکستان کا سب سے بڑا حلقہ تھا جہاں سے 33 امیدواروں نے حصہ لیا ٗاس حلقے سے عائشہ گلالئی نے صرف 138 ووٹ حاصل کیے جبکہ یہاں سے متعدد آزاد امیدوار ایسے تھے جنہوں نے ان سے زیادہ ووٹ لیے۔تحریک انصاف گلالئی کی سربراہ نے این اے 25نوشہر میں سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے مقابلے کیلئے میدان میں اتریں تاہم یہاں سے بھی وہ ضمانت ضبط کروا بیٹھیں اور صرف 959ووٹ حاصل کئے ۔عائشہ گلالئی سندھ کے ضلع سجاول کے حلقہ این اے 231 سے بھی امیدوار تھیں اور انہیں یہاں سے 827 ووٹ ملے اور اپنی ضمانت ضبط کروا بیٹھیں اس حلقہ سے پیپلز پارٹی کے سید ایاز علی شاہ شیرازی نے کامیابی حاصل کی انہوں نے 129980ووٹ حاصل کئے ۔تحریک انصاف گلالئی کی سربراہ عائشہ گلالئی نے سب سے زیادہ ووٹ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ جہانگیر ترین کے آبائی حلقے این اے 161 لودھراں سے حاصل کیے ۔ یہاں انہیں ایک ہزار 614 ووٹ ملے لیکن ضمانت ان کی یہاں سے بھی ضبط ہوئی۔ یہ واحد حلقہ تھا جہاں عائشہ گلالئی کو ایک ہزار سے زائد ووٹ پڑے۔این اے 161سے پاکستان تحریک انصاف کے میاں محمد شفیق نے 121300ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی ۔

موضوعات:



کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…