بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

شہباز شریف کی درخواست مسترد،تحریک انصاف کو بڑی خوشخبری مل گئی

datetime 27  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ریٹرننگ افسر نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 سے شہبازشریف کی درخواست مسترد کردی، تحریک انصاف کے فیصل واڈا کو آر او نے فاتح امیدوار قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق شہباز شہریف نے کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 سے انتخاب لڑا

جس میں انہیں تحریک انصاف کے امیدوار فیصل واڈا نے بہت کم مارجن سے شکست دی۔شہبازشریف نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے حوالے سے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ریٹرننگ افسر ایک بار پھر ووٹوں کی گنتی کرے کیونکہ ہمارے پولنگ ایجنٹس کو باہر نکال دی گیا تھا۔ریٹرننگ افسر نے شہبازشریف کی درخواست مسترد کرتے ہوئے مقف اختیار کیا کہ پولنگ کے دوران امیدوار کی شکایت پر آر او کارروائی کا حق رکھتا ہے لہذا درخواست گزار کو اسی وقت اپنے تحفظات کا اظہار کرنا تھا۔خیال رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کی 251 نشستوں کے نتائج جاری کردیے جس کے مطابق تحریک انصاف 114 کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، پی ٹی آئی نے کراچی سے قومی اسمبلی کی 12 نشستیں حاصل کیں۔غیر سرکاری تنظیم فافن نے انتخابی عمل کو بہتر قرار دیتے ہوئے رپورٹ جاری کی جس کے مطابق ملک بھر میں ووٹنگ کا ٹرن آٹ 53 فیصد سے زائد رہا یعنی رجسٹرڈ ووٹرز کی نصف آبادی نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ریٹرننگ افسر نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 سے شہبازشریف کی درخواست مسترد کردی، تحریک انصاف کے فیصل واڈا کو آر او نے فاتح امیدوار قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق شہباز شہریف نے کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 سے انتخاب لڑا جس میں انہیں تحریک انصاف کے امیدوار فیصل واڈا نے بہت کم مارجن سے شکست دی۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…