بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

عام انتخابات ٗ غیر حتمی و غیر سر کاری نتائج ٗ بڑے بڑے برج الٹ گئے ،تازہ ترین پارٹی پوزیشن سامنے آگئی

datetime 26  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)عام انتخابات میں غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق اہم حلقوں میں سیاسی جماعتوں کے درمیان کانٹے کا مقابلے بعد بڑے بڑے برج الٹ گئے ٗ سراج الحق ٗ مولانا فضل الرحمن ٗ سعد رفیق ٗ عابد شیر علی ٗ رانا ثناء اللہ ٗ اسفند یار ولی ٗچوہدری نثار علی خان ٗ غلام احمد بلور ٗاکرم خان درانی ٗشاہد خاقان عباسی ٗ امیر مقام ٗعلیم خان ٗیوسف رضا گیلانی ٗ طلال چوہدری ہارگئے ۔غیر سر کاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق

قومی اسمبلی کی 270 نشستوں پر ہونے والے انتخابات کے بعد پاکستان تحریک انصاف 119نشستوں، پاکستان مسلم لیگ ن 64، پیپلز پارٹی 44، آزاد امیدوار 22، ایم ایم اے 12، جی ڈی اے 5، بی این پی 4، ایم کیو ایم 8، ق لیگ 3، اے این پی 3 نشستوں پر برتری حاصل کرلی ۔ پی ٹی آئی کے سلیم رحمان 68162 ووٹوں کے ساتھ کامیاب قرار پائے جبکہ صدر ن لیگ شہباز شریف 22756 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔پی ٹی آئی کے بشیر خان 62416 ووٹوں لے کر کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ متحدہ مجلس عمل کے سراج الحق 45918 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔قومی اسمبلی کے ایک اور اہم ترین حلقے این اے 108 فیصل آباد سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما عابد شیر علی پی ٹی آئی کے فرخ حبیب سے شکست کھا گئے ہیں۔فرخ حبیب نے 112740 ووٹ حاصل کیے جبکہ عابد شیر علی کو 111529 ووٹ ملے اور مقابلہ سخت رہا۔پی ٹی آئی کے جنید اکبر 46372 ووٹوں کے ساتھ کامیاب قرار پائے جبکہ بلاول بھٹو 26424 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 24 چارسدہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یارولی کے مقابلے میں پی ٹی آئی کے فضل محمد خان کو برتری حاصل ہے۔

فضل محمد خان 1188 ووٹ کے ساتھ پہلے اور اسفند یار ولی 1050 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 25 نوشہرہ میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار اور سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک 20770 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے خان پرویز 12071 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔حلقے کے تمام 256 پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے شوکت علی 87895 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے

جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے غلام بلور 42476 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ غلام بلور نے نتائج آنے سے پہلے ہی شکست تسلیم کرلی تھی۔ قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 35 بنوں اس لحاظ سے اہم ہے کہ یہاں سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان میدان میں ہیں۔ نتائج کے مطابق عمران خان 24317 ووٹ لے کر پہلے اور ایم ایم اے کے اکرم خان درانی 22514 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 38 ڈیرہ اسماعیل خان میں

متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو تحریک انصاف کے علی امین گنڈا پور نے شکست دے دی ہے۔علی امین گنڈا پور نے 80236 ووٹ لے کامیابی حاصل کی جبکہ مولانا فضل الرحمان 45457 ووٹ لے سکے اور بھاری تعداد سے ہارے۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 39 ڈیرہ اسماعیل خان سے بھی مولانا فضل الرحمان ہار گئے ہیں جہاں پی ٹی آئی کے یعقوب شیخ 79150 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں

جبکہ فضل الرحمان نے 51920 ووٹ لیے۔اس طرح مولانا فضل الرحمان دونوں حلقوں سے ہار گئے ہیں۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 53 اسلام آباد2 میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 92891 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ ن لیگ کے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی 44314 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔این اے 57 راولپنڈی میں بھی سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو پی ٹی آئی امیدوار صداقت علی عباسی شکست دے دی ہے۔

تحریک انصاف کے صداقت عباسی نے 97104 ووٹ لیے جب کہ شاہد خاقان عباسی کو 91381 ووٹ ملے۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 63 راولپنڈی 7 سے مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنما اور جیپ کے نشان پر آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے والے چوہدری نثار کو شکست ہوئی ہے۔تحریک انصاف کے غلام سرور خان 102267 نے ووٹ حاصل کیے جبکہ چوہدری نثار 66610 ووٹ لے سکے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید 81353 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر

جبکہ ن لیگ کے دانیال چوہدری 55673 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پررہے ٗقومی اسمبلی کے حلقہ این اے 78 نارووال 2 میں ن لیگ کے احسن اقبل 86736 ووٹوں کے ساتھ پہلے اور پی ٹی آئی کے ابرار الحق 47243 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔آخری اطلاعات تک قومی اسمبلی کے اہم حلقے این اے 2 سوات ون میں مسلم لیگ (ن) کو شکست کا سامنا کرنا پڑا اور اس کے صوبائی صدر امیر مقام پی ٹی آئی کے امیدوار سے ہار گئے ہیں۔

تحریک انصاف کے حیدر علی نے 60989 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جب کہ امیر مقام نے 40880 ووٹ لیے۔قومی اسمبلی کی نشست این اے 129 لاہور 7 سے تحریک انصاف کو شکست ہوئی ہے جہاں ایاز صادق نے عبدالعلیم خان کو ہرادیا ہے۔تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کو 94879 ووٹ ملے جبکہ سردار ایاز صادق نے 103021 ووٹ حاصل کیے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 124 لاہور سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حمزہ شہباز ایک لاکھ 39 ہزار 443 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جب کہ تحریک انصاف کے نعمان قیصر 69 ہزار 251 ووٹ حاصل کرسکے۔لاہور کے اہم ترین حلقہ 131 میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اعصاب شکن مقابلے میں خواجہ سعد رفیق کو شکست دے دی ہے۔عمران خان نے 84 ہزار 313 ووٹ حاصل کیے جب کہ خواجہ سعد رفیق کو 83 ہزار633 ووٹ ملے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این سے 132 لاہور میں ن لیگ کے صدر شہباز شریف کو برتری حاصل ہے۔ شہباز شریف نے اب تک 84362 ووٹ لیے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے محمد منشاء سندھو نے 52213 ووٹ حاصل کیے ہیں ٗتمام 312 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی 93500 ووٹوں کے ساتھ کامیاب قرار پائے جبکہ ن لیگ کے عامر سعید انصاری 74624 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

تمام 298 پولنگ اسٹیشن کے نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار ابراہیم خان 83304 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی 74443 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 192 ڈی جی خان میں پی ٹی آئی کے سردار محمد خان لغاری 27894 ووٹ لے کر آگے جبکہ ن لیگ کے صدر شہباز شریف 19357 ووٹ حاصل کرسکے ۔قومی اسمبلی کے اہم حلقے این اے 102 فیصل آباد سے مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کو پی ٹی آئی کے نواب شیر نے شکست دی ہے۔طلال چوہدری کو 97869 ووٹ ملے جبکہ نواب شیر نے 109708 ووٹ حاصل کیے۔210 پولنگ اسٹیشنز میں سے 67 کے نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے علی زیدی 17069 ووٹ کے ساتھ پہلے اور ن لیگ کے مفتاح اسماعیل 7506 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ٗقومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 میں تحریک انصاف کے عامر لیاقت کو 21605 کے ساتھ برتری حاصل ہوگئی ٗ فاروق ستار 12010 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…