سکھر(سی پی پی)عام انتخابات 2018میں سکھرکے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 206کے تمام پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج مکمل ہو گئے ہیں اور ان نتائج کے مطابق یہاں سے پیپلزپارٹی کے خورشیدشاہ واضح اکثریت سے کامیاب ہو گئے ہیں اور انہوں نے میدان مارتے ہوئے پی ٹی آئی کے سیدطاہرشاہ کو شکست دے دی ہے۔
سکھرکے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 206کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوار اور سابق اپوزیشن لیڈر خورشیدشاہ نے 81 ہزار 223 ووٹ لیکرکامیابی حاصل کر لی ہے جبکہ ان کے مد مقابل پی ٹی آئی کے سیدطاہرشاہ 50 ہزار 614 ووٹ حاصل کرسکے۔اس طرح پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید احمد شاہ نے منفرد اعزازاپنے نام کر لیا ہے ،سید خورشید احمد شاہ نئی قومی اسمبلی میں وہ واحد رکن پارلیمنٹ ہیں جنہوں نے 1988 سے لیکر اب تک مسلسل منتخب ہونے کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔