لندن(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان کے بھائی زیک گولڈ سمتھ نے پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی پر پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا ۔پاکستان میں عام انتخابات میں کامیابی پر پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی
سابق اہلیہ کے بھائی زیک گولڈ سمتھ نے بھی پاکستانیوں کے لیے پیغام بھیجا ہے ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر زیک گولڈ سمتھ نے پاکستان میں سب سے زیادہ مشہور نعرہ ’’پاکستان زندہ باد‘‘پوسٹ کیا ۔اس پر تحریک انصاف کے کارکنان نے اپنے جذبات کا اظہار بھی کیا ۔