سوات(سی پی پی) پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی اور کے پی کے میں واضح اکثریت حاصل کر لی ہے ، الیکشن 2018 میں بڑے بڑے برج الٹ گئے ہیں اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو ڈی جی خان ،سوات اور کراچی سے تحریک انصاف نے بدترین شکست سے دو چار کر دیا ہے۔غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف نے لاہور کے حلقہ این اے 132 سے تو کامیابی حاصل کر لی ہے ۔
غیر سرکاری نتائج کے مطابق سوات کے حلقہ این اے 3 سے پی ٹی آئی کے امیدوار سلیم رحمان 68162 ووٹوں کے ساتھ کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف صرف 22756 ووٹ ہی حاصل کر پائے ۔ کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقے 249کے تمام پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج مکمل ،پی ٹی آئی کے امیدوارفیصل واڈانے شہباز شریف کو کانٹے دار مقابلے کے بعد شکست دے دی۔ فیصل واڈا نے 35 ہزار 344 ووٹ ۔ شہباز شریف نے34 ہزار 626 ووٹ لیے۔