اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق صوبائی حلقہ پی پی 168 سے کامیاب ، تحریک انصاف کے فیاض بھٹی اور ن لیگ سے منحرف رہنما زعیم قادری کو شکست کا سامنا۔تفصیلات کے مطابق غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق صوبائی حلقہ پی پی 168 سے خواجہ سعد رفیق کامیاب ہو گئے ہیں اور انہوں
نے اپنے مدمقابل تحریک انصاف کے فیاض بھٹی اور ن لیگ سے منحرف اور الیکشن میں آزاد امیدوار زعیم قادری کو شکست سے دوچار کر دیا ہے۔ خواجہ سعد رفیق نے 34 ہزار ایک سو 14 ووٹ حاصل کیے ہیں ۔دوسری جانب این اے 131 میں خواجہ سعد رفیق کا مقابلہ عمران خان سے ہے اور اس کا بھی مکمل نتیجہ سامنے نہیں آ سکاہے، آخری آمدہ اطلاعات کے مطابق حلقہ این اے 131میں عمران خان کو واضح برتری حاصل تھی۔