اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)خوشاب کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 93 میں بڑا اپ سیٹ،تحریک انصاف کے امیدوار عمر اسلم اعوان نے پہلی بار مسلم لیگ ن کی سمیرا ملک کو بڑے مارجن سے شکست دے دی اور انتخابی میدان اپنے نام کر لیا۔
این اے 93 کے غیرسرکاری ،غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے عمراسلم اعوان ایک لاکھ 448 ووٹ لےکرکامیاب ہو گئے۔جبکہ مسلم لیگ(ن)کی سمیرا ملک 70ہزار 401ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔واضح رہے کہ قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں سے نتائج آنے کا سلسلہ وقفےوقفے سے جاری ہے ،حتمی نتائج کا اعلان الیکشن کمیشن آف پاکستان کرے گا۔