اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) انتخابات 2018ء میں جزوی اور غیر حتمی نتائج میں برتری حاصل کرنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو اسلام آباد طلب کر لیا ہے، جمعرات دن بارہ بجے بنی گالہ میں پارٹی رہنماؤں کو اہم اجلاس ہو گا جس میں پنجاب سے آزاد امیدواروں کو ساتھ ملانے کا ٹاسک دیا جائے گا اور وفاق میں بھی حکومت سازی
کے لیے مشاورت کی جائے گی، اپوزیشن جماعتوں کے اعتراضات پر لائحہ عمل کا فیصلہ بھی ہو گا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق عمران خان نے اجلاس بلانے کا فیصلہ وفاق میں واضح اکثریت اور پنجاب میں اکثریت سے کچھ کم سیٹیں حاصل کرنے پر کیا ہے،ذرائع کے مطابق کل بنی گالہ کے اجلاس میں حکومت سازی سمیت دیگر اہم امور پر لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔