اسلام آباد(سی پی پی)ملک بھر کے ہزاروں صحافی اور ورکرز ووٹ ڈالنے سے محروم رہ گئے۔تفصیلات کے مطابق عام انتخابات 2018ء کے دوران اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی کیلئے ملک بھر کے صحافی پولنگ اسٹیشنوں اور دفاتر میں کام کرتے رہے ۔
انتخابات کے دن تمام صحافیوں کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئیں جس کے باعث دور دراز کے شہروں ، دیہاتوں اور قصبوں سے تعلق رکھنے والے صحافی اور ورکرز اپنے علاقوں میں ووٹ کاسٹ نہ کرسکے ۔اس طرح ہزاروں صحافیوں کے ووٹ ضائع ہوگئے جبکہ مقامی صحافیوں نے فرائض کی ادائیگی کیساتھ ساتھ اپنا ووٹ بھی کاسٹ کیا ۔