جمعہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2025 

پہلا ٹینڈر ووٹ پکڑ ا گیا ، یہ جعلی ووٹ کہاں کاسٹ کیا گیا تھا؟ جعلی ووٹ ڈالنے والا کیسے اب آسانی سے پکڑا جائیگا اور اسے کتنے سال سزا ہو گی؟

datetime 25  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کا پہلا ٹینڈر ووٹ کاسٹ، شہری کو چرایا گیا اس کا ووٹ واپس مل گیا۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق انا محمد اظہر نامی شخص جس وقت گلشن اقبال کے ماسٹر جی کوچنگ سینٹر پولنگ سٹیشن میں جب اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے پہنچا تو اسے معلوم ہوا کہ اس کا ووٹ تو پہلے ہی کوئی ڈال گیا ہے جس پر شہری نے پولنگ سٹیشن میں اپنا شدید احتجاج ریکارڈ کروایا جس کے بعد انتخابی عملے کی جانب سے اسے ووٹ واپس کیا گیا اور پھر اس نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا ۔

ٹینڈرز ووٹرز کی فہرست ہر پولنگ سٹیشن میں الگ الگ تیار کی گئی ہے ۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹینڈر ووٹ کو کاونٹ کرنے کا فیصلہ کیاہے جس کے مطابق ٹینڈرووٹ کوکائونٹ کرنے کے فیصلہ کے بعداب کسی اورکے نام سے ووٹ کاسٹ ہونے پراصلی اورجعلی دونوں ووٹ کاونٹ ہوں گے اور پولنگ سٹیشنز پر ٹینڈ ر ووٹ کیلئے الگ بیلٹ باکس ہوگا۔معاملہ تحقیقات کیلئے نادراکوبھجوایاجائے گاجہاں انگوٹھے کے نشان سے جعلسازکا پتہ چلایا جائیگاجسے 2 سال جیل کی سزاہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…