پشاور(سی پی پی )اے این پی رہنما غلام احمد بلورقومی شناختی کارڈپاس نہ ہونے پر ووٹ کاسٹ نہ کرسکے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اے این پی رہنما غلام احمد بلوراپنے ساتھیوں کے ہمراہ ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے پشاورمیں اپنے حلقے میں گئے لیکن جب وہ انتخابی عمل کا حصہ بنے تو پریذائڈنگ آفیسر کی جانب سے شناختی کارڈ دکھانے کا کہا گیا جس پر غلام احمد بلور کا کہنا تھا کہ مجھے یہاں سب جانتے ہیں میں قومی شناختی کارڈ ساتھ نہیں رکھتا اور نہ ہی میں ساتھ لے کر آیا ہوں۔
گزارش ہے ووٹ کاسٹ کرنے دیں میرا شناختی کارڈ گھر ہے اور اب میں واپس نہیں جا سکتا۔پریذائڈنگ آفیسر کا کہنا تھا کہ میں آپ کو جانتاہوں آپ قابل احترام ہیں لیکن الیکشن کمیشن کی ہدایت ہے ہم شناختی کارڈ کی کاپی پر بھی اجازت نہیں دے سکتے آپ اصل شناختی کارڈ لے آئیں اور ووٹ کاسٹ کریں ۔جس کے بعد اے این پی رہنما غلام احمد بلور ووٹ کاسٹ نہ کرسکے ۔