پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

نواز شریف پاک فوج کو کمزور کرنے کیلئے کس ملک سے رابطے میں تھے؟انہیں جیل بھجوانےمیں ان کے گھر سے کس شخص نے اہم کردار ادا کیا،کپتان نے تہلکہ خیز انکشافات کر دئیے

datetime 25  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کوان کے گھرکی لڑائی نے جیل بھجوایا اورشہبازشریف اورحمزہ شہباز نے ان سے ہاتھ کیا ہے۔اسلام آباد میں ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ یہ پاکستان کی تاریخ کے اہم ترین الیکشن ہیں، ووٹ ڈالنا آپ کا فرض ہے اوراپنے ملک کیلئے

یہ فرض ادا کریں، اللہ نے جوموقع دیا ہے اس موقع کوضائع نہ کریں، میرے لیے نہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے گھرسے ضرور نکلیں ٗ انسان کوشش کرتا ہے کامیابی اللہ دیتا ہے۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ میری دلچسپی اس میں ہے کہ پاکستان کی بہتری کس چیزمیں ہے، پاکستان کو سب سے زیادہ خطرہ مافیا اورغیرملکی مخلوق سے ہے، غیرملکی مخلوق چاہتی ہے کہ پاکستان کمزورہو، بھارتی حکمرانوں کو نوازشریف سے عشق ہے کیونکہ بھارت پاکستانی فوج کو کمزور کرنا چاہتاہے اور اس میں نوازشر یف نے پورا ساتھ دیا۔عمران خان نے کہا کہ شہبازشریف اورحمزہ شہباز نے نواز شریف سے ہاتھ کیا ہے، ان کی آپس کی لڑائیوں نے نواز شریف کو جیل میں ڈلوایا، ایک بھائی چاہتا ہے حمزہ آگے آئے اور دوسرا بھائی چاہتا ہے کہ مریم آگے آئے۔ نواز شریف سمجھ رہے تھے کہ لاکھوں لوگ ائیرپورٹ پر ہوں گے۔واضح رہے کہ آج ملک بھر میں عام انتخابات کے سلسلے میں پولنگ کا عمل جاری ہے اور ایسے میں الیکشن کمیشن نےانتخابی امیدواروں کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کر رکھا ہے اور انہیں مخالف جماعت یا امیدوار کے حوالے سے بیان بازی سے روک رکھا ہے۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان کی میڈیاٹاک کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیدیااور نوٹس لے لیا ۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان این اے 53 میں بارہ کہو ڈھوک جیلانی

پولنگ سٹیشن پر اپنا ووٹ کاسٹ کیا اس موقع پران کے ہمراہ زلفی بخاری اور نعیم الحق بھی تھے عمران خان نے میڈیا سے براہ راست گفتگو کی جس پر الیکشن کمیشن نے فوری نوٹس لے لیا ۔الیکشن کمیشن کا کہناتھا کہ عمران خان نے ووٹ پر سب کے سامنے مہر لگا کراورمیڈیاٹاک کرکے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی،الیکشن کمیشن نے کہا کہ میڈیا سے براہ راست ٹاک انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے،

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…