اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں پولنگ کا عمل جاری ہےجو کہ صبح 8 بجے شروع ہوا اور شام 6بجے تک جاری رہے گا، اس دوران مختلف حلقوں سے کئی شکایات بھی موصول ہو رہی ہیں۔ لاہور کے حلقہ این اے 132 سےایسی خبر سامنے آئی ہے کہ ہر کوئی حیران رہ گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حلقہ این اے 132لاہور میں انگوٹھے پر نشان لگائے بغیر ووٹنگ کا عمل جاری ہےجس کے باعث ووٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ
رہا ہے۔جہاں انگوٹھے پر نشان لگائے بغیر ہی ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔جب کہ این اے 132میں عملہ کو بیلٹ پیپرز پر انٹریز میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔واضح رہے کہ حلقہ این اے 132 سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ، پی ٹی آئی کے امیدوار چوہدری محمد منشاء سندھو اور پی پی پی کی امیدوار ثمینہ خالد گھرکی سمیت15امیدوار انتخابی میدان میں آمنے سامنے ہیں۔