منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’شکریہ پاک فوج‘‘ ووٹرز کا پولنگ سٹیشن پر سکیورٹی ذمہ داریاں ادا کرتے پاک فوج کے جوانوںسے محبت کا انوکھا اظہار، پھولوں کی پتیاں نچھاور، مائوں نے ماتھے چوم لئے، ہاتھ اٹھا کر دعائیں، بچے گلدستے پیش کرتے رہے

datetime 25  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شکریہ پاک فوج، پاکستان کے شہریوں نے پاک فوج سے محبت کا حق ادا کر دیا، ووٹ ڈالنے کیلئے آنیوالے شہری پاک فوج کے اہلکاروں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے رہے، بزرگ خواتین کے ڈیوٹی پر موجود پاک فوج کے جوانوں کے ماتھوں پر بوسے، ہاتھ اٹھا کر دعائیں، بزرگ ووٹرز سینے سے لگا کر دعائیں دیتے رہے، بچوں کی جانب سے گلدستے پیش۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے شہریوں نے پاک فوج سے اپنی بے پناہ محبت اور والہانہ لگائو کا اظہار پاک فوج کے جوانوں پر پولنگ سٹیشن پر ڈیوٹی دیتے ہوئے پھولوں کی پتیاں نچھاور اور دعائیں دیں۔ مختلف پولنگ سٹیشنز پر اس وقت انتہائی جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے جب پاک فوج کے چاک و چوبند جوان پولنگ سٹیشنز پر سکیورٹی ذمہ داریاں ادا کرنے کیلئے کھڑے تھے کہ اس دوران ووٹرز کی جانب سے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ بچوں نے پاک فوج اور پولیس کے اہلکاروں کو گلدستے پیش کئے جبکہ بزرگ خواتین ووٹرز نے پاک فوج کے جوانوں کے ماتھوں پر بوسے دیتے ہوئے ان کیلئے ہاتھ اٹھا کر دعائیں بھی کیں ۔ اس موقع پر بزرگ مرد ووٹرز نے پاک فوج کے جوانوں کو گلے لگا کر اور دعائیں دیکر اپنی محبت کا اظہار کیا ۔ بچوں نے اس موقع پر گلدستے پیش کئے۔ واضح رہے کہ آج ملک بھر میں عام انتخابات کے سلسلے میں قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔ پولنگ کا آدھا وقت گزر چکا ہے اور اس دوران ملک بھر میں قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر پولنگ کا عمل جاری ہے اور بڑی تعداد میں لوگ پولنگ سٹیشنز کا رخ کر چکے ہیں۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق اس وقت ووٹرز کا ٹرن آئوٹ 33فیصد ہے جبکہ الیکشن کمیشن نے ٹرن آئوٹ میں مزید بہتری کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیسے جیسے وقت گزرتا جائے گا ٹرن آئوٹ میں بہتری آتی جائیگی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ٹرن آئوٹ کے حوالے سے مختلف پیش گوئیاں سامنے آچکی ہیں جس میں 60سے 65فیصد تک ٹرن آئوٹ رہنے کی پیش گوئی کی جا چکی ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…