راجن پور(سی پی پی)’’نوازشریف اور شہبازشریف‘‘ نے حلقہ این اے 194 پرا پنے ووٹ کاسٹ کردیئے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق راجن پور کے حلقہ این اے 194 پولنگ اسٹیشن نمبر 42 پر دو بھائی نواز شریف اور شہباز شریف ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے پہنچے۔
راجن پور کے شریف برادران نے بتایا کہ ان کے والد کا نام میاں شریف ہے، اور ان کی فیملی کی مسلم لیگ ن کے قائدین کی فیملی سے ناموں کے متعلق کافی مشابہت ہے۔ یہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نہیں ہیں بلکہ یہ راجن پور کے رہائشی دو بھائی ہیں جن کا نام بھی نواز شریف اور شہباز شریف ہے۔