اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ کے حلقہ این اے 200کے پولنگ سٹیشن شاہ محمودپرائمری سکول کے باہر پیپلز پارٹی کے انتخابی کیمپ پر نا معلوم افرادکا کریکر حملہ،4افراد زخمی ۔نجی ٹی وی کے مطابق این اے 200میں پیپلز پارٹی کے انتخابی کیمپ پر کریکر حملہ کیا گیا۔
جس کے بعد بھگڈر مچ گئی ۔ پولنگ کا عمل روک دیا گیا ہے۔حملے میں زخمی ہونے والے چاروں افراد کو رکشہ میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے ۔کریکر حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقہ کو گھیر ے میں لے لیا اور کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔