پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

رانا ثناء اللہ گرفتار

datetime 24  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) سابق صوبائی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو گرفتار کر لیا گیا، واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ کو مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد انتخابی مہم جاری رکھنے پر گرفتار کیا گیا۔ گزشتہ رات بارہ بجے تمام سیاسی جماعتیں اپنی انتخابی مہم ختم کر چکی ہیں، الیکشن کمیشن کے قواعد و ضوابط کے مطابق پولنگ سے اڑتالیس گھنٹے پہلے انتخابی مہم ختم کرنا ہوتی ہے مگر سابق صوبائی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے الیکشن کمیشن کے قواعد کو روند ڈالا، وہ

انتخابی مہم کا وقت ختم ہونے کے باوجود اپنی انتخابی مہم جاری رکھے ہوئے تھے جس پر سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے انہیں گرفتار کر لیا لیکن انہیں کچھ دیر حراست میں رکھنے کے بعد انہیں چھوڑ دیا گیا، واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے قواعد کے مطابق ضابطہ کی خلاف ورزی پر دو سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ یا پھر دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں، اس کے علاوہ رانا ثناء اللہ کی کامیابی کی صورت میں نوٹیفیکیشن بھی روکا جا سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…