جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

نواز شریف کے دل کی حالت تسلی بخش نہیں،حالت بہتر نہیں ہوتی تو کس چیزکا دورہ پڑنے کے خدشات ہیں؟برطانوی نشریاتی ادارے کے ڈاکٹرز کے حوالے سے حیرت انگیز انکشافات

datetime 24  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے قائد اور نیب ریفرنس میں سزا یافتہ قیدی نواز شریف کا طبی معائنہ کرنے والے ڈاکٹرز کی رائے ہے کہ نواز شریف کے دل کی طبی حالت بہت اچھی نہیں ہے اور اگر یہ حالت بہتر نہیں ہوتی تو انھیں انجائنا کا دورہ پڑنے کے خدشات بڑھ سکتے ہیں۔بی بی سی کے مطابق نواز شریف ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت سے ملنے والی دس برس قید کی سزا اڈیالہ جیل میں کاٹ رہے ہیں

اتوار کو ان کی طبیعت کی ناسازی کی خبریں سامنے آئی تھیں اور ان کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹرز کی ٹیم نے اپنی ابتدائی رپورٹ میں کہا تھا کہ سابق وزیر اعظم کی حالت پانی کی کمی اور زیادہ پسینہ بہہ جانے کی وجہ سے خراب ہوئی ہے۔اس کے بعد پیر کو اسلام آباد کے پمز ہسپتال کے پانچ رکنی بورڈ نے نواز شریف کا جیل میں تفصیلی معائنہ کیا تھا اور بعض ٹیسٹ بھی کیے تھے۔نواز شریف کی اب تک کی رپورٹس کے مطابق جس کی ایک نقل بی بی سی کے پاس موجود ہے ٗنواز شریف کے دل کی حالت تسلی بخش نہیں ہے۔ان رپورٹس میں ای سی جی بھی شامل تھی ٗ ای سی جی کی رپورٹ ڈاکٹرز کے مطابق ٹھیک نہیں آئی اور اس میں کچھ وقفے دکھائی دے رہے ہیں جو ظاہر کرتے ہیں کہ دل کی دھڑکن میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے۔ڈاکٹرز کی رائے میں نواز شریف کے دل کا بائی پاس ہو چکا ہے اس کے باوجود ان کے دل کی دھڑکن مناسب نہیں ہے اور دل کو مناسب الیکٹرک کرنٹ نہیں مل رہا جس کی وجہ سے دل کی دھڑکن کسی وقت بے ترتیب ہو جاتی ہے۔ اس کے علاوہ ان کے سینے کے بائیں جانب سانس اور اس کی آواز ہموار نہیں ہے جو دل کے والو میں گڑبڑ کی نشاندہی کر رہی ہے۔اس صورتحال کی مزید تحقیق کیلئے منگل کو دل کے ڈاکٹرز اور عملے نے جیل ہی میں نواز شریف کے دل کی ایکو گرافی اور بعض دیگر ٹیسٹ کیے جن کی رپورٹ بدھ تک تیار کر لی جائیگی۔

اس رپورٹ کی تیاری کے بعد پمز ہسپتال کا پانچ رکنی میڈیکل بورڈ جمعرات کو نواز شریف کا دوبارہ تفصیلی معائنہ کریگا جس کی بنیاد پر انہیں ہسپتال منتقل کرنے یا نہ کرنے کی حتمی رائے دے گا تاہم ان ڈاکٹرز کی ابھی تک رائے یہی ہے کہ مریض کے دل کی موجودہ حالت اور میڈیکل ہسٹری کے پیش نظر انھیں ہسپتال منتقل کرنا پڑے گا کیونکہ اس کے باوجود کہ انھیں جیل میں فراہم کی جانے والی سہولیات میں کافی بہتری آئی ہے،

انھیں آرام دہ ماحول فراہم کرنا بہت ضروری ہے۔نواز شریف نے ڈاکٹرز کو معائنے کے دوران بتایا کہ انھیں ایک غذائی ماہر کی نگرانی میں کم پروٹین والی مناسب خوراک دی جارہی ہے جس میں مرغی کا گوشت اور سبزیاں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ وہ دہی کا استعمال باقاعدگی سے کر رہے ہیں۔انھوں نے ڈاکٹرز کو بتایا کہ وہ اپنے سیل سے ملحق برآمدے میں ایک گھنٹہ چہل قدمی بھی کرتے ہیں ٗاس پر ڈاکٹرز نے انہیں چہل قدمی کا وقت کم کرنے کا مشورہ دیا۔

ڈاکٹرز کی رائے میں نواز شریف کے کمرے میں مناسب صفائی تھی اور کسی قسم کی بدبو نہیں آ رہی تھی اس کے باوجود ان کے کمرے کے اندر موجود دروازہ پانچ فٹ سے اوپر کھلا ہوا ہے ٗان کی لوہے کی چارپائی پر فوم کا گدا تھا جس پر سفید رنگ کی صاف چادر بچھی تھی ٗان کے کمرے میں سپلٹ ائیرکنڈیشنر چل رہا تھا جسے نواز شریف نے خود 25 ڈگری پر رکھا ہوا تھا۔ڈاکٹرز نے پولیس اور جیل عملے کی موجودگی میں یہ سارا عمل مکمل کیا

اور ان سے یہ بھی پوچھا کہ انھیں کوئی اور تکلیف تو نہیں ہے جس پر نواز شریف نے مسکراتے ہوئے نفی میں جواب دیا۔ڈاکٹرز کے مطابق اس کے باوجود کہ نواز شریف کا بلڈ پریشر بڑھا ہوا تھا وہ کسی قسم کے ذہنی دباؤ کا شکار دکھائی نہیں دئیے۔ڈاکٹر کی رپورٹ کے مطابق وہ ہوش میں، ہشاش بشاش تھے اور انہوں نے عملے کے ساتھ مکمل تعاون کیا۔اس کے باوجود ڈاکٹرز کا خیال ہے کہ نواز شریف کی طبی صورتحال انہیں زیادہ دن جیل میں گزارنے نہیں دیگی اور جلد یا بدیر انہیں ہسپتال منتقل کرنا پڑیگا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…