منگل‬‮ ، 02 جون‬‮ 2026 

پاکستان کے غیر ملکی قرضوں میں چینی قرضوں کی شرح کتنے فیصد ہے؟حیرت انگیز انکشافات،چین نے امریکی جریدے کی رپورٹ مسترد کردی، دھماکہ خیز اعلان

datetime 24  جولائی  2018 |

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان میں چین کے سفارتخانے نے امریکی جریدے ’’وال اسٹریٹ جنرل‘‘ کی جانب سے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک)کے باعث پاکستان کو درپیش قرضوں کے بحران کے حوالے سے رپورٹ کو مسترد کر دیا، چینی سفارتخانے کی جانب سے منگل کو اپنی ویب سائٹ پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ رپورٹ غیر ذمہ دارانہ ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں،

ہم امید کرتے ہیں کہ میڈیا رپورٹس کو تعصب کی عینک پہنے بغیر سچ کے ساتھ بیان کرنا چاہیے جس میں تمام اطراف کا موقف اور درست حقائق شامل ہوں، امریکی جریدے کی رپورٹس میں حقائق کو گمراہ کن طور پر پیش کیا گیا ہے، سی پیک میں بیلٹ اینڈ روڈ کے تحت گزشتہ پانچ سالوں میں شاندار کامیابیاں حاصل ہوئیں،سی پیک پاکستان میں توانائی کے بحران کو ختم کرنے میں معاون ثابت ہوا جبکہ انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے میں مدد ملی، منصوبے کے تحت پاکستان کی معیشت کو فروغ ملا، سی پیک کے ابتدائی منصوبوں میں لاہور اورنج لائن ٹرین کے منصوبے نے پاکستان میں پزیرائی حاصل کی ، جس کے باعث بڑی تعداد میں روزگار کے مواقعے پیدا ہوئے، اورنج لائن منصوبہ کے باعث ٹریفک کے مسائل کو حل کرنے میں مدد ملی جبکہ مسافروں کو آرام دہ سفر کی سہولیات میسر آئیں، پاکستانی حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ،42فیصد غیر ملکی قرضے کثیر الجہتی مالی اداروں کی جانب سے دیئے گئے، جن میں سے 18فیصد قرضے پیرس کلب سے حاصل کئے گئے، چین کی جانب سے حاصل کئے جانے والے قرضے صرف 10فیصد کے قریب ہیں جو کہ کمرشل بینک کے قرضوں کی نسبت انتہائی کم ریٹ پر مہیا کئے گئے ہیں،اگر اس تمام صورتحال کے باوجود بھی پاکستان کو قرضوں کے بحران کا سامنا ہے تو اس کا ذمہ دار چین نہیں ہے،سی پیک کے تحت دونوں ممالک کے مابین باہمی تعاون، مشترکہ مفادات اور برابری کی بنیاد پر طے پایا ہے، جس کے تحت تمام منصوبوں کیلئے جامع مشاورت کی گئی ہے۔



کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…