جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

ن لیگ میں پھوٹ پڑ گئی، دو گروپوں میں خوفناک تصادم، ڈنڈوں، سوٹوں ، مکوں او ر آہنی راڈوں کا آزادانہ استعمال ،متعدد زخمی

datetime 24  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صادق آباد(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دو گروپوں کے مابین تصادم میں 6افرد شدید زخمی ہوگئے ، زخمیوں کو فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس تھانہ سٹی نے واقعہ کی کارروائی شروع کر دی ۔لڑائی لیگی امیدوارایم این اے اور ایم پی اے گروپوں کے مابین ہوئی ۔

تفصیلات کے مطابق کونسلر بلدیہ میاں فرہاد علی جو گزشتہ روز اپنے حلقہ ٹبہ ظاہر پیر میں سیوریج لائنوں کی صفائی کے کام کی نگرانی کر رہے تھے اسی دوران سابق کونسلر ور ہنما مسلم لیگ ن رانا صدیق احمد کا بیٹا رانانعمان آگیا اورکام بند کروانے کا کہا جس پر میاں فرہاد علی اوررانا نعمان میں جھگڑا ہو گیا۔دونوں اطراف سے لڑائی جھگڑا تصادم کی شکل اختیا رکر گیا ، ڈنڈوں، سوٹوں ، مکوں او ر آہنی راڈوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا جس کے نتیجہ میں میاں فرہاد کے بھائی تحصیل صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ میاں ناصر علی کا ایک بازو ٹوٹ گیا ‘ میاں فرہاد ‘ رانا صدیق سمیت 6افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر ڈی پی اوحیم یارخان‘ڈی ایس پی صادق آباد پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ، پولیس تھانہ سٹی نے واقعہ کی کارروائی شروع کر دی ہے ۔ واضح رہے کہ میاں فرہادعلی ‘میاں ناصر علی لیگی امیدوار حلقہ این اے 180سردار ارشدلغاری گروپ اور رانا صدیق احمد لیگی امیدوار حلقہ پی پی 267چوہدری محمدشفیق گروپ سے تعلق رکھتے ہیں ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دو گروپوں کے مابین تصادم میں 6افرد شدید زخمی ہوگئے ، زخمیوں کو فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس تھانہ سٹی نے واقعہ کی کارروائی شروع کر دی ۔لڑائی لیگی امیدوارایم این اے اور ایم پی اے گروپوں کے مابین ہوئی ۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…