جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

بنوں این اے 35 پر عمران خان اور اکرم خان دُرانی کے مابین کانٹے کا مقابلہ، کس کا پلڑا بھاری ہے؟گزشتہ عام انتخابات میں کس نے کتنے ووٹ لئے تھے؟حیرت انگیز تفصیلات منظر عام پر آگئیں

datetime 24  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنوں(آئی این پی) بنوں این اے 35 پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور سابق وفاقی وزیر اکرم خان دُرانی کے مابین کانٹے کا مقابلہ ہوگا 433 پولنگ سٹیشنوں میں سے 191 پولنگ سٹیشنوں میں 700 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردیئے گئے جبکہ سیکیورٹی انتظامات کیلئے پاک فوج، ایف سی اور پولیس کے 3950 جوانوں کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں ملک بھر آج ہونے والے انتخابات کی طرح بنوں میں بھی کانٹے کا مقابلہ ہوگا

بنوں کی کل آبادی 11 لاکھ 67 ہزار 892 نفوس پر مشتمل ہے جس میں کل 5 لاکھ 78 ہزار 872 ووٹرز ہیں جن میں 3 لاکھ 28 ہزار 817 مرد جبکہ 2 لاکھ 50ہزار 55 خواتین ووٹرز ہیں جس کیلئے کل 433 پولنگ سٹیشن جن میں 136 مرد انہ 111 زنانہ اور 182 مشترکہ پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں ان پولنگ سٹیشنوں میں1600 بوتھ جن میں 860 مردانہ اور 740 زنانہ پولنگ بوتھ شامل ہیں ان پولنگ سٹیشنوں میں 117 نارمل ، حساس 174 اور حساس ترین 142 پولنگ سٹیشن قرار دیئے گئے ہیں پولنگ سٹیشن میں موبائل سیٹ لیجانے پر پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ ووٹر کے لئے قومی شناختی کارڈ کاہونا لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ پولنگ سٹیشن سے 400 میٹر تک کسی قسم کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندی ہوگی جبکہ جلسہ جلوس اور ریلی نکالنے کی بھی ممانعت کی گئی ہے اس کے علاوہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے پانچ روز تک موٹرسائیکل سکوٹر پر ڈبل سواری ، کالی شیشوں والی گاڑیوں پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کی گئی ہے خواتین پولنگ سٹیشنوں میں مرد حضرات کا داخلہ بند ہوگا جبکہ پولنگ صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا بنوں واحد قومی نشست این اے 35 کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران احمد خان نیازی ، متحدہ مجلس عمل کے اکرم خان دُرانی ، پاکستان پیپلز پارٹی کی یاسمین صفدر،

جمعیت علماء اسلام (س) کے مفتی اسلام نور ، آل پاکستان مسلم لیگ کے لیاقت علی سمیت 12 اُمیدواروں کے مابین مقابلہ ہوگا واضح رہے کہ 2013 کے انتخابات میں این اے 35 سے جمعیت علماء اسلام (ف) کے اکرم خان دُرانی 77015 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ اس کے قریب قریب آزاد اُمیدوار مولانا سید نسیم علی شاہ 43530 ووٹ ، پاکستان تحریک انصاف کے مطیع اللہ خان 25340 ووٹ لے سکے اس کے علاوہ یہاں کے چار صوبائی حلقوں 87 ، 88 ، 89 ، 90 پر بھی درجنوں اُمیدواروں کے مابین مقابلہ ہورہا ہے ۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…