پشاور(این این آئی)خیبر پختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ نے ڈپٹی کمشنر پشاور کے غیر ذمہ دارنہ بیان کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی سی کو شوکاز نوٹس دینے اور کارروائی کرنے کی ہدایات جاری کردی، خیبر پختونخوا کے نگراں وزیراعلیٰ جسٹس (ر) دوست محمد خان نے ڈپٹی کمشنر پشاور کے غیر ذمہ دارنہ بیان کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی سی کو شوکاز نوٹس دینے سمیت کارروائی کی ہدایات جاری کردی۔نگران
وزیر اعلیٰ دوست محمد خان نے ڈی سی کے بیان کو بھونڈا مذاق قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی سی کے بیان نے ووٹرز میں بلاوجہ اور بے بنیاد خود وہراس پھیلایا،رائے دہندگان کو مکمل سیکیورٹی کیلئے جامع منصوبہ بندی کی گئی ہے،عوام کے جان ومال کی مکمل تحفظ اولین ترجیح ہے،گزشتہ روز ڈی سی عمران حامد شیخ نے الیکشن کیدن کیلئے ایک ہزارکفن تیارکرنے کا بیان جاری کیا تھا۔