جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

الیکشن کمیشن نے اہم سیاسی جماعت کے 3 مشتبہ افراد کو انتخابات لڑنے کی اجازت دیدی ،امیدواروں کو تحریری جواب سمیت پاسپورٹ اور شناختی کارڈز کی نقول جمع کروانے کا حکم ،حیرت انگیز انکشافات

datetime 24  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزارت داخلہ کے تحفظات کا نظر انداز کرتے ہوئے اللہ اکبر تحریک کے 3 امیدواروں کو انتخابات لڑنے کی اجازت دے دی۔واضح رہے کہ وزارت داخلہ کی جانب سے شبہ ظاہر کیا گیا تھا کہ

اللہ اکبر تحریک سے وابستہ 3 انتخابی امیدوار محمد اشرف، ظفر اقبال اور احسان رانجھا کا نام اقوام متحدہ کی واچ لسٹ میں شامل ہے۔ممبر سندھ عبدالغفار سومرو کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے سماعت کی تاہم متعلقہ افراد نے موقف اختیار کیا کہ مذکورہ نام ان کے نام سے مماثلت رکھتے ہیں تاہم ولدیت مختلف ہے۔سماعت میں وزارت داخلہ کی جانب سے کوئی نمائندہ پیش نہیں ہوا۔وکیل صفائی نے موقف اختیار کیا کہ ’کل الیکشن ہے، امیدواروں کو آج (منگل) طلب کرنا زیادتی ہے۔الیکشن کمیشن نے امیدواروں کو تحریری جواب سمیت پاسپورٹ اور شناختی کارڈز کی نقول جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 29 اگست تک ملتوی کردی۔خیال رہے کہ وزارت داخلہ نے این اے 149(ساہیوال) سے محمد اشرف ، پی پی 113 (فیصل آباد) سے ظفر اقبال،پی پی 67( منڈی بہاوالدین) سے احسان رانجھا پر شبہ ظاہر کیا تھا۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…