جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

الیکشن کمیشن نے ووٹرز کیلئے ووٹ ڈالنے کا طریقہ کار جاری کر دیا ،ووٹر کیلئے چار مراحل ہوں گے،ووٹ ڈالنے جانے سے پہلے یہ ہدایات ضرور پڑھ لیں

datetime 24  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ووٹرز کیلئے ووٹ ڈالنے کا طریقہ کار جاری کر دیا ہے ٗ قومی اسمبلی کے لئے بیلٹ پیپرزکا رنگ سبز جبکہ صوبائی اسمبلیوں کے لئے سفید ہو گا ٗووٹر کے لئے چار مراحل ہوں گے جس میں پہلے مرحلے میں پولنگ آفیسر اصل قومی شناختی کارڈ اور انتخابی فہرست میں درج تفصیلات دیکھے گا ٗ ووٹر کا نام اور سلسلہ نمبر بلند آواز میں پولنگ ایجنٹ کو بتایا جائے گا اور انتخابی فہرست سے ووٹر کا نام کاٹ دیا جائے گا۔

اس کے بعد انگوٹھے کا نشان لیا جائے گا اور انگوٹھے کا انمٹ سیاہی کا نشان لگایا جائے گا۔ مطلوبہ کاؤنٹرز فائلز پر انگوٹھے کے نشانات لگوانے کے بعد قومی اور صوبائی اسمبلی کے اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسر بیلٹ پیپرز کی پشت پر دستخط اور مہر ثبت کرنے کے بعد سبز رنگ کا بیلٹ پیپر قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کیلئے سفید رنگ کا بیلٹ پیپر جاری کریں گے جس کے بعد ووٹر سکرین کے پیچھے جا کر اپنے پسند کے کسی ایک امیدوار کے انتخابی نشان پر 9 خانوں والی مہر لگائے گا۔ سبز رنگ کا بیلٹ پیپر سبز رنگ کے ڈھکن والے بیلٹ باکس جبکہ سفید رنگ کا بیلٹ پیپر سفید رنگ والے بیلٹ باکس میں ڈالا جائے گا۔ الیکشن کمیشن نے ووٹروں سے کہا ہے کہ وہ اپنا اصل قومی شناختی کارڈ ہمراہ لائیں۔ فوٹو کاپی یا شناختی کارڈ کے علاوہ کوئی اور دستاویز قابل قبول نہیں ہوگی تاہم زائد المیعاد شناختی کارڈ پر بھی ووٹ قابل قبول ہوگا۔ مریضوں، حاملہ خواتین، معذور افراد، بزرگ شہریوں اور خواجہ سراؤں کو پولنگ کے عمل میں ترجیح دی جائے گی۔ ووٹروں سے کہا گیا ہے کہ وہ ووٹ کی رازداری کا ہر حال میں خیال رکھیں۔ پولنگ اسٹیشن کے اندر موبائل فون اور کیمرہ لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ووٹنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک بغیر کسی وقفہ کے جاری رہے گا۔ پولنگ کے مقررہ وقت کے اختتام کے بعد بھی پولنگ اسٹیشن کی حدود میں موجود ووٹرز اپنا ووٹ ڈال سکیں گے۔ انتخابی عملے، سیکورٹی اہلکاروں اور مبصرین سے کہا گیا ہے کہ وہ پولنگ کے عمل کے دوران غیر جانبدار رہیں اور پریذائیڈنگ آفیسر کے قانونی حکم کی تعمیل کریں۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…