بیجنگ (آئی این پی) چین پاکستان کی عام ا نتخابات کے نتیجے میں بننے والی نئی ممکنہ حکومت کے ساتھ مل کر کام کو تیار ہے ، چین پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ دوستانہ تعاون اسی گرمجوشی کیساتھ رکھے گا ۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان کینگ شوانک نے گزشتہ روز اپنی معمول کی پریس بریفنگ میں کہا کہ
چین پاکستان کی نئی حکومت کیساتھ ویسی ہی گرمجوشی سے دوستانہ وبرادرانہ تعاون استوار اورشراکت داری جاری رکھے گا ۔انہوں نے کہا کہ ہم پاکستانی حکومت کیساتھ باہمی سیاسی اعتماد، مختلف شعبہ جات میں گہرا عملی تعاون اور دونوں ممالک مابین گہرے روابط استوار کریں گے ۔چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے سربراہان مابین معاہدہ ہے جو دو ممالک کے گہرے روابط اور دیرپا ترقی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت چین پاکستان سدا بہار تعلقات رکھتے ہیں ان میں مزید گہرائی لائی جائیگی۔چین پاکستان کیساتھ گہری مضبوط ترقی کا اعادہ کرتا ہے اور چین اور پاکستان مل کر ترقی اور خوشحالی کے مشترکہ اہداف حاصل کریں گے ۔ترجمان چینی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ سی پیک کی تعمیر وترقی کے نتائج پاکستان کی بہتری اور پاکستان کے عوام معیار زندگی کو بلند کریں گے اور اسے پاکستانی عوام اور حکومت کی بھرپور حمایت حاصل ہے ،ہمیں یقین ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ اپنے ترقی کے اہداف حاصل کرے گا اور چین پاکستان کسی بھی دوسرے عنصر کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے ۔ چین پاکستان کی عام ا نتخابات کے نتیجے میں بننے والی نئی ممکنہ حکومت کے ساتھ مل کر کام کو تیار ہے ، چین پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ دوستانہ تعاون اسی گرمجوشی کیساتھ رکھے گا ۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان کینگ شوانک نے گزشتہ روز اپنی معمول کی پریس بریفنگ میں کہا کہ چین پاکستان کی نئی حکومت کیساتھ ویسی ہی گرمجوشی سے دوستانہ وبرادرانہ تعاون استوار اورشراکت داری جاری رکھے گا ۔