جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

نوازشریف کی ایک بار پھر ملک سے باہر جانے کیلئے ڈیل کی خبریں، مسلم لیگ ن کا باضابطہ موقف بھی سامنے آگیا،بڑا اعلان کردیاگیا

datetime 24  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان اور سابق وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ قائد مسلم لیگ (ن)محمد نواز شریف کیخلاف میڈیا کا ایک مخصوص حصہ جھوٹی اور من گھڑت خبریں چلا کر انتخابی نتائج پر اثر انداز ہونے کی کوشش کررہا ہے،جس نے بیماری کی حالت میں ہسپتال جانے سے انکار کیا ، اس پر ڈیل کا الزام لگانا شرمناک ہے۔منگل کو جاری بیان میں ترجمان مسلم لیگ (ن)مریم اورنگزیب نے کہا کہ قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کے خلاف منفی پروپیگنڈا افسوسناک ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان

کو انتخابی مہم کا وقت ختم ہونے کے بعد کسی جماعت کے پارٹی قائد کیخلاف منفی مہم کا نوٹس لینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیل سمیت تمام منفی خبروں کو مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف کی ڈیل کی جھوٹی خبریں پھیلانے کا مقصد مسلم لیگ کے ووٹرز کو پریشان کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف عوام کے ووٹ کی عزت کی خاطر ایک متنازعہ فیصلے کے باوجود اڈیالہ جیل میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ (آج) پچیس جولائی کو تمام منفی پروپیگنڈے دم توڑ جائیں گے اور ووٹ کو عزت دو کا تاریخی فیصلہ آئے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…