پشاور(سی پی پی) گاؤں میرہ سوڈیزئی میں بچوں کی لڑائی گھمسان کی جنگ میں تبدیل ہو گئی،فائرنگ کے تبادلے میں 7افراد جاں بحق ہوگئے،مرنے والوں میں ایک ہی خاندان کے 6افراد شامل ،واقعہ گاؤں میرہ سوڈیزئی میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق پشاور کے گاؤں میرہ سوڈیزئی تھانہ انقلاب کی حدود میں بچوں کی معمولی بات پر لڑائی کے بعد فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد بھی شامل ہیں جب کہ ایک بچہ زخمی ہوگیا۔
فائرنگ سے قتل ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق شام کے وقت کھیلتے ہوئے دو بچوں میں لڑائی ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیارکرگئی اور اس تنازع کو سلجھانے کی غرض سے آئے ایک خاندان کے لوگ دوسرے بچے کے گھرپہنچے تو وہاں موجود لوگ آپس میں لڑ پڑے اوراسی کشیدگی کے دوران دونوں گروپوں میں فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں ایک خاندان کے 6 افراد جبکہ مخالف کا ایک بچہ جاں بحق ہوگیا۔