جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

دیامر بھاشا اورمہمند ڈیمز کیلئے فنڈز میں کروڑوں روپے کا اضافہ فنڈ میں بھاری رقم دینے والا کون نکلا؟

datetime 24  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس کی جانب سے پاکستان میں ڈیموں کی تعمیر کیلئے فنڈز قائم کرتے ہی پاکستانیوں نے اس میں رقوم جمع کروانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ۔ سپریم کورٹ کے تحت قائم اس فنڈ میں سب سے پہلے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے 10لاکھ روپے کے چیک سے شروعات کی تھی ۔ جس کے بعد اب تک اس فنڈ میں 11کروڑ 6لاکھ 70ہزار 227روپے جمع ہو چکے ہیں

اور اب اس میں نیشنل شپنگ کارپوریشن کی جانب سے بھی 20 ملین یعنی دو کروڑ روپے کی خطیر رقم عطیہ کی گئی ہے۔ پی این ایس سی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) کی جانب سے دیا میر بھاشا اور مہمند ڈیمز کی تعمیر کے لئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی ہدایت پر قائم کئے گئے خصوصی فنڈ میں 20 ملین (دو کروڑ) روپے کا عطیہ دیا گیا ہے۔ پی این ایس سی کے چیئرمین رضوان احمد نے چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کو عطیہ کا چیک پیش کیا۔ بیان کے مطابق ادارے کے آفیسرز کی جانب سے اپنی دو دن کی تنخواہ جبکہ دیگر ملازمین کی جانب سے ایک روز کی تنخواہ ڈیمز فنڈ میں عطیہ کی گئی ہے۔دارے کے آفیسرز کی جانب سے اپنی دو دن کی تنخواہ جبکہ دیگر ملازمین کی جانب سے ایک روز کی تنخواہ ڈیمز فنڈ میں عطیہ کی گئی ہے۔اس سے قبل پاکستان کی مسلح افواج نے بھی قومی کاز میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے عطیہ دینے کا اعلان کیا تھا اور ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے میڈیا کو اس حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے اس قومی کاز میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا اعلان کیا ہے اور تینوں مسلح افواج کے سربراہا ن سمیت تمام افسر ان اور جوان اپنی تنخواہ ڈیم فنڈ میں دینگے۔ اس موقع پر ترجمان پاک فوج نے افسران کی جانب سے 2دن اور

جوانوں کی جانب سے ایک دن کی تنخواہ ڈیم فنڈ میں جمع کروانے کا اعلان کیا ۔ اس کے بعد چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی جانب سے بھی خطیر رقم انفرادی طور پر ڈیم فنڈ میں دی گئی جو کہ 15لاکھ روپے تھی۔ معروف کرکٹر شاہد آفریدی کی جانب سے 5لاکھ روپے جبکہ ان کی شاہد آفریدی فائونڈیشن کی جانب سے 10لاکھ روپے ڈیموں کیلئے عطیہ کئے گئے۔پختونخواہ کے سرکاری افسران

اور فیسکو افسران نے بھی اپنی 3 اور ملازمین نے اپنی ایک ایک دن کی تنخواہ دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ میں دینے کا اعلان کیا تھا۔حبیب بنک لمیٹڈ نے بھی ڈیمز کی تعمیر کے لیے رقم عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ کراچی میں ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بنک شمس الحسن نے نیوز کانفرنس کی۔شمس الحسن نے بتایا کہ حبیب بنک لمیٹڈ نے ڈیمز فنڈ کے لیے 10 کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا ،

سپریم کورٹ کے افسران اپنی دو دن کی تنخواہ ڈیمز کی تعمیر کے فنڈ میں جمع کروائیں گے جبکہ گریڈ 15 کے ملازمین ایک دن کی تنخواہ ڈیمز کی تعمیر کے لیے جمع کروائیں گے۔اس کے علاوہ ایچ بی ایل ملازمین اور یو بی ایل ملازمین بھی ایک دن کی تنخواہ فنڈز میں دیں گے۔ معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے بھی ڈیمز کی تعمیر کے لیے 3 لاکھ روپے جبکہ باکسر عامر خان نے 10 لاکھ روپے عطیہ کیے۔

جبکہ نگران وزیر خارجہ عبداللہ حسین ہارون نے بھی اپنی ساری تنخواہ ڈیمز کی تعمیر کے لیے عطیات میں دے دی۔ڈیمز کیلئے عطیات کی مہم اس قدر پذیرائی حاصل کر چکی ہے کہ اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا جا سکتا تھا کہ پاکستان کے قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی سے تعلق رکھنے والے مزدور بچے جو جوتے پالش کرنے کا کام کرتے تھے

اپنے سارے دن کی آمدنی ڈیم فنڈ میں جمع کرانے کیلئے قطار بنائے بینک میں کھڑے ہیں۔ اس کے علاوہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری نے 5لاکھ روپے اور نگران وزیر قانون پنجاب ضیا حیدر رضوی نے اپنی نگران مدت کی تمام تنخواہ فنڈ میں دینے کا اعلان کیا تھا۔ اس حوالے سے سپریم کورٹ آف پاکستان نے ہر پاکستان کو اس فنڈ میں حصہ ڈالنے کیلئے نہ صرف سہولت فراہم کی ہے

بلکہ نہایت آسان طریقہ کار بھی متعارف کرودیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے دیامربھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کی فنڈنگ کے لیے ایس ایم ایس سروس متعارف کروائی گئی ہے۔جس کے تحت موبائل صارفین میسج سروس کے ذریعے 10 روپے ڈیموں کے اکاؤنٹ میں عطیہ کرسکتے ہیں۔موبائل صارفین میسج میں ’ڈیم‘ لکھ کر ’8000‘ پر بھیج دیں۔

میسیج بھیجنے کے کچھ دیر بعد آپ صارف کو ایک تصدیقی پیغام موصول ہو گا جس میں بتایا جائے گا کہ ڈیمز فنڈ میں ان کے 10 روپے جمع کر دئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ اس قومی کاز اور ملک کو پانی کی قلت سے بچانے کیلئے ڈیمز کی تعمیر کیلئے مخیرحضرات بینک میں بھی اپنے عطیات جمع کروا سکتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…