پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

لیگی کا رکنو ں کی گا ڑی حا دثے کا شکا ر،4نوجوان موقع پر جاں بحق، 2شدید زخمی ،کارکی باڈی کاٹ کر نعشیں نکالی گئیں ،گھروں میں کہرام مچ گیا ،علاقہ بھر میں سوگ

datetime 24  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہانیاں(آن لائن) مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی کار ٹائر برسٹ ہونے سے درخت سے جاٹکرائی،4نوجوان موقع پر جاں بحق، 2شدید زخمی،کارکی باڈی کاٹ کر نعشیں نکالی گئیں ،گھروں میں کہرام مچ گیا علاقہ بھر میں سوگ ۔تفصیلات کے مطابق جہانیاں کے علاقہ ٹھٹھہ صادق آبادسے کار میں سوار 6نوجوان جہانیاں میں مسلم لیگ ن کا آخری انتخابی جلسہ سننے آئے اور واپس جاتے ہوئے پیارہ پلی کے قریب ان کی کار نمبری 4942ایل ای ایف کا ٹائر برسٹ ہو گیا ۔

جس سے ان کی کار بے قابو ہو کر ایک دھماکے کے ساتھ درخت سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں ٹھٹھہ صادق آباد کی رہائشی 4نوجوان طارق سانگی،امجد سانگی،فہیم بھٹی اور راؤ ثاقب موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کے دو ساتھی زخمی ہو گئے ۔اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور کار کی باڈی کاٹ کر نعشیں نکالی جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔جاں بحق نوجوانوں کے گھروں میں کہرام مچ گیا ۔تمام بازار اور مارکیٹیں سوگ میں بند کر دی گئیں۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…