منگل‬‮ ، 02 جون‬‮ 2026 

پی ٹی آئی کی ریلی، ریلی کے دوران جیسے ہی عمران کے ٹائیگرز ن لیگ کے الیکشن آفس کے سامنے پہنچے تو ایسا کام کر دیا کہ متوالےدھڑا دھڑ ہسپتال پہنچنے لگ گئے، سیالکوٹ سے تشویشناک خبر آگئی

datetime 24  جولائی  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سیالکوٹ میں پاکستان تحریک انصاف کی ریلی ، پی ٹی آئی کارکنوں کا ن لیگ کے الیکشن آفس پر دھاوا، توڑ پھوڑ، ن لیگ کے 5کارکن شدید زخمی،ن لیگ کی درخواست پر تھانہ حاجی پورہ میں مقدمہ کے اندراج کیلئے درخواست دیدی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں تحریک انصاف اور ن لیگ کے کارکنوں کے درمیان تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں

ن لیگ کے 5کارکن شدید زخمی ہو گئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ تصادم اس وقت ہوا جب پاکستان تحریک انصاف کی ریلی ن لیگ کے الیکشن آفس کے سامنے پہنچی ۔ اس دوران تحریک انصاف کے کارکنوں نے ن لیگ کے الیکشن کے سامنے رک کر نعرے بازی شروع کر دی جس پر ن لیگ کے کارکنان بھی مشتعل ہو گئے اور انہوں نے بھی جواباََ نعرے لگانے شروع کر دئیے جس پر دونوں جانب اشتعال پھیل گیا ۔ تحریک انصاف کے مشتعل کارکنوں نے ن لیگ کے الیکشن آفس پر دھاوا بولتے ہوئے شدید توڑ پھوڑ کی  تصادم کے نتیجے میں ن لیگ کے پانچ کارکن شدید زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے تھانہ حاجی پورہ میں درخواست دائر کردی گئی، جس پر کارروائی عمل ميں لائی جارہی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل نارروال سے بھی اسی طرح کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جن کے مطابق  تحریک انصاف کے امیدوار میاں رشید کے بیٹے عمر رشید کے ساتھی کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا گیا تھا جس کی اطلاع ملتے ہی عمر رشید موقع پر پہنچ گیا اور پولیس وین پر حملہ کرتے ہوئے ساتھی کو اسلحہ سمیت پولیس کی تحویل سے زبردستی چھڑوا کر فرار ہو گیا تاہم عمر رشید کی جانب سے پولیس پر کئے جانے والے حملے میں تمام پولیس اہلکار محفوظ رہے۔ عمر رشید کی جانب سے پولیس وین پر حملہ اور ایک ملزم کو پولیس تحویل

سے زبردستی چھڑوا کر فرار ہو جانے پر ایس ایچ او کی مدعیت میں عمر رشید اور اسکے دیگر 12ساتھیوں کے خلاف سنگین نوعیت کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔



کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…