اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے حکم جاری کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کی جانب سے عمران خان کی نااہلی کے لیے دائر درخواست پر تحریک انصاف کے سربراہ اور الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر لیا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کیخلاف نااہلی کیلئے دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔واضح رہے کہ یہ درخواست سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کی جماعت کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ اس درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چونکہ عمران خان ایک ناجائز بیٹی کے باپ ہیں اور اس بیٹی کو قبول کرنے سے بھی انکاری ہیں لہذا انہیں نااہل قرار دے دیا جائے۔ اس درخواست میں عدالت سے مطالبہ کیا گیا کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت نااہل قرار دیا جائے۔اس درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی اور جسٹس عامر فاروق نے کی، اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے درخواست گزار کے وکیل کا موقف سننے کے بعد عمران خان اور الیکشن کمیشن کو جواب داخل کروانے کا حکم دے دیا ہے، اس کے علاوہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے وضاحت کے لیے عمران خان اور الیکشن کمیشن کے نمائندے کو بھی عدالت حاضر ہونے کا حکم دے دیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے حکم جاری کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کی جانب سے عمران خان کی نااہلی کے لیے دائر درخواست پر تحریک انصاف کے سربراہ اور الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر لیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کیخلاف نااہلی کیلئے دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔