سیاسی مرتبے کے مطابق خصوصی سہولیات ،جیل کی سختیاں ختم ،نواز شریف، مریم اور کیپٹن(ر)صفدر کو اب اڈیالہ جیل میں نہیں بلکہ کہاں رکھاجائے ؟حیرت انگیز قدم اُٹھالیاگیا

23  جولائی  2018

لاہور ( این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کے گھر کو سب جیل قرار دینے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ۔وطن پارٹی کے سربراہ بیرسٹر ظفراللہ نے نواز شریف،

مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے گھروں کو سب جیل قرار دینے کے لیےسپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کی ہے جس میں وفاقی حکومت، چیف سیکرٹری پنجاب، ہوم سیکرٹری اور آئی جی جیل خانہ جات کو فریق بنایا گیا۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز نے بیرون ملک سے آکر خود گرفتاری دی ہے، سابق وزیر اعظم کو ایک ریفرنس میں سزا ہوئی ہے جبکہ دیگر ریفرنسز احتساب عدالت میں زیر سماعت ہیں۔نواز شریف تین بار ملک کے وزیر اعظم رہ چکے ہیں، اس لئے قانونی طور پر ان کے گھر کو سب جیل قرار دیا جا سکتا ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے گھر کو سب جیل قرار دینے کا حکم دیا جائے۔واضح رہے کہ نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں اور انہیں ان کے سیاسی مرتبے کے مطابق خصوصی سہولیات میسر ہیں۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…