عدلیہ کمزور پڑگئی تو ملک کی بقا خطرے میں پڑجائیگی، اللہ کرے الیکشن کے نتیجے میں ملک کو ایساوزیراعظم نصیب ہو‘چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کی دعا،بڑا اعلان کردیا

23  جولائی  2018

لاہور (ا ین این آئی) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ اللہ کرے عام انتخابات کے نتیجے میں اس ملک کو ایماندار وزیراعظم نصیب ہو،قوم سے وعدہ کیا تھا کہ جب تک سپریم کورٹ ہے جمہوریت پر آنچ نہیں آنے دوں گا، عدلیہ ملک میں آئین اور جمہوریت کی بالادستی کو قائم رکھے گی اور جمہوریت کا علم بلند رکھے گی،عدلیہ کی بدنامی پاکستان کے لیے المناک دن ہو گا اور اگر ہمارا ادارہ کمزور پڑ گیا تو ملک کی بقاء مشکل ہو جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں جسٹس (ر) فخر النسا کھوکھر کی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ میں چھوٹا انسان ہوں مجھ میں تکبر نام کی کوئی چیز نہیں، میں نے زندگی میں کبھی جھوٹ نہیں بولا اور ناانصافی نہیں کی بلکہ عملی طور پر لوگوں کو انصاف دینے کی کوشش کی لیکن مجھے دکھ ہے کہ ہمارے ادارے کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی، ہمارے ادارے کے خلاف ایسے الزامات عائد کیے جاتے ہیں جس سے یہ کمزور ہوتا ہے اور خدا نخواستہ ایسا ہوگیا تو پاکستان کی بقاء مشکل ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ میں نے وعدہ کیا تھا کہ جمہوریت پر آنچ نہیں آنے دوں گا اور الیکشن ہوں گے اب الیکشن ہو رہے ہیں، یہ ہے عدلیہ کی طاقت، اسٹیٹس اور پوزیشن جبکہ عدلیہ کی طاقت سے آئین اور جمہوریت ملک میں قائم رہے گی۔دعا گو ہوں اللہ تعالی اس قوم کو ایک اچھا لیڈر عطا فرما دے جو عمر فاروق جیسے اقدامات کرسکے ۔وہ چاہے کسی بھی پارٹی سے ہو کیونکہ جب اچھا لیڈر بھاگ دوڑ سنبھالے گا تو ہمیں مشکلات سے چھٹکارا دلائے گا۔ جب اچھا لیڈر ملے گا تو ہمیں جوڈیشل ایکٹوزم کی ضرورت نہیں پڑے گی۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ جب عہدہ سنبھالا تو بچوں کا دودھ تک خالص نہیں مل رہا تھا،

بنیادی حقوق جیسے ایکٹوازم کا حامی نہیں تھا لیکن خلا پر کرنے کے لیے جوڈیشل ایکٹوازم کی طرف آنا پڑا، بچوں کے دودھ اور کمی کی قلت سے کام شروع کیا۔ انہوں نے کہا کہ پانی کے بغیر کوئی زندگی نہیں اور ڈیم کسی سازش کے تحت بننے نہیں دیا گیا، چین کے ساتھ مل کرکام ہو رہا ہے کہ ہوا سے بھی پانی حاصل کیا جا سکے۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ

ہماری 15دن کی کوشش سے بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کا آغاز ہوا، ان ڈیموں کے بننے سے پاکستان میں بہتری آئے گی۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے جسٹس طاہرہ صفدر کو بلوچستان ہائی کورٹ کی اگلی چیف جسٹس نامزد کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان ہائی کورٹ کی اگلی چیف جسٹس خاتون ہوں گی ،یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہو رہا ہے کہ کسی ہائی کورٹ کی چیف جسٹس خاتون ہوں گی۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…