ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

شہباز شریف کے بعد رانا ثناء اللہ کے خلاف بھی ایک اور پولیس آفیسر منظر عام پر آ گیا، رانا ثناء اللہ نے کس کس کو قتل کروایا؟ چونکا دینے والے انکشافات کر دیے

datetime 23  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کے احکامات پر عملدرآمد کرنے والے پولیس آفیسر رانا فرخ وحید کا ایک وڈیو بیان سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے رانا ثناء اللہ پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے چونکا دینے والے انکشافات کیے ہیں۔ رانا فرخ وحید نے اپنے وڈیو بیان میں کہا کہ رانا ثناء اللہ سیاسی مقاصد کے لیے قتل کروایا کرتے تھے، انہوں نے مجھ سے غیر قانونی کام کروائے،

رانا فرخ وحید نے اپنے بیان میں کہا کہ رانا ثناء اللہ قاتل اور انتہائی سفاک ہے، فرخ وحید نے کہا کہ مجھے نوید کمانڈو کے ذریعے قتل کروانا چاہتے تھے اس کے علاوہ رانا فرخ نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثناء اللہ نے اپنے ہی دیرینہ ساتھی بھولا گجر کو قتل کروا دیا۔ رانا فرخ وحید نے کہا کہ میں رانا ثناء اللہ کے ڈر سے 2015ء میں ملک سے باہر چلا گیا تھا۔ رانا فخر وحید نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کے جرائم کے شواہد موجود ہیں۔ واضح رہے کہ رانا فرخ وحید فیصل آباد شہر میں جعلی پولیس مقابلوں کے لیے مشہور تھے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق رانا فرخ وحید کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے اور اس کی گرفتاری کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کر لیے گئے ہیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق رانا ثناء اللہ کے کہنے پر رانا فرخ وحید کی مختلف تھانوں میں تعیناتی ہوتی رہے ہیں جہاں پر وہ ان کے لیے کام کرتے تھے۔ واضح رہے کہ رانا فرخ وحید پر فیصل آباد میں 2 بھائیوں سمیت 22 افراد کو جعلی پولیس مقابلوں میں قتل کرنے کا الزام بھی ہے۔ ذرائع کے مطابق پچھلے دو سال میں سب انسپکٹر رانا فرخ وحید نے 26 کے قریب لوگوں کو جعلی پولیس مقابلوں میں قتل کیا اور ان قتل ہونے والی شخصیات کی کسی نہ کسی حوالے سے رانا ثناء اللہ سے دشمنی تھی۔ یہ الزامات مسلم لیگ (ن) کے چوہدری شیر علی کی طرف سے رانا ثناء اللہ پرلگائے گئے تھے، جس میں چوہدری شیر علی نے کہا کہ رانا فرخ وحید کے ذریعے رانا ثناء اللہ نے اپنے مخالفین کو قتل کروایا۔ واضح رہے کہ رانا فرخ وحید آج کل انگلینڈ میں ہیں اور انہیں پاکستان لانے کے لیے تمام قانونی تقاضے مکمل کر لیے گئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…