جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خطاب سن کر اٹلی کے نوجوان نے اسلام قبول کر لیا

datetime 23  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے دورہ اٹلی کے دوران ان کا خطاب سن کر ایک اٹالین نوجوان مشرف بہ اسلام ہوگیا، پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے انہیں کلمہ پڑھایا اور ان کا نیا اسلامی نام محمد الیاس رکھا، گزشتہ روز 22 جولائی 2018 ء کو بریشیا اٹلی میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمدطاہرالقادری نے اسلام میں انسانیت کی تکریم اور انسان کی اخلاقی و روحانی ترقی کے موضوع پر سیر حاصل خطاب کیا، اس کانفرنس میں ایک اٹالین نوجوان بھی شریک تھا، انہوں نے

خطاب سننے کے بعد سٹیج پر آکر اسلام قبول کرنے کی خواہش کا اظہار کیا جس پر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اٹالین نوجوان کو کلمہ پڑھایا اور انہیں سینے سے لگایا، اس روح پرور منظر پر تادیر ہال اللہ اکبر کے نعروں سے گونجتا رہا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ اسلام انسانیت کی تکریم پر مبنی ایک مکمل ضابطہ حیات ہے اور اس ہدایت کی دولت اللہ رب العزت خوش نصیبوں کو عطا کرتا ہے، انہوں نے اٹلی کی منہاج القرآن کی مقامی تنظیم کے عہدیداروں کو نومسلم محمد الیاس کی دینی تعلیم و تربیت کی ذمہ داری تفویض کی ۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…