ہفتہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2026 

جو کام شہبازشریف 10سالوں میں نہ کرسکے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب حسن عسکری نے ایک ماہ میں کردکھایا،دوسرے صوبوں کیلئے بھی مثال قائم کردی

datetime 23  جولائی  2018 |

لاہور ( این این آئی)حسن عسکری کی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں نگران صوبائی کابینہ کا اجلاس تین گھنٹے تک جاری رہا ۔اجلاس کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے کیا گیا ۔ ایجنڈے کی کارروائی ختم ہونے کے بعد صوبائی وزیر خزانہ ضیاحیدررضوی نے دیامربھاشاڈیم اورمہمند ڈیم کی تعمیر کیلئے قائم فنڈ میں حکومت پنجاب کے ملازمین کی رضاکارانہ طورپرایک یا دو دن کی تنخواہ دینے کی تجویز پیش کی۔

نگران وزیراعلیٰ اورنگران کابینہ نے اس تجویز سے اتفاق کیا اور اس امرپربھی اتفاق کیاگیا کہ اس مقصد کیلئے ملازمین تنخواہ لازماً دینے کے پابند نہیں ہوں گے بلکہ وہ رضاکارانہ طورپرتنخواہ دیں گے۔نگران صوبائی وزیرخزانہ ضیاحیدر رضوی نے بتایا کہ نگران دور حکومت میں وزیراعلیٰ آفس کے اخراجات میں صرف ایک ماہ میں4 کروڑ روپے سے زائدکی بچت کی گئی ہے جس پر کابینہ کے ارکان نے مسرت کا اظہار کیا۔حسن عسکری نے کہا کہ اخراجات کو مزید بھی کم کیا جانا چاہیے تھا،جس پرنگران کابینہ کے ارکان مسکرادئیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…