منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

نوازشریف کو اڈیالہ جیل سے ہسپتال منتقل کی سفارش کرنے والے ڈاکٹرکے بیٹے کا (ن)لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کا انکشاف

datetime 23  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نواز شریف کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ کرنے کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کرنے کی سفارش کرنے والے ڈاکٹر اظہر کیانی کے بارے میں دعویٰ سامنے آیا ہے کہ وہ مسلم لیگ ن کے این اے 66 جہلم سے امیدوار بلال اظہر کیانی کے والد ہیں۔ٹوئٹر پر صائمہ نامی خاتون نے دعویٰ کیا کہ جس ڈاکٹر نے نواز شریف کو ہسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی ہے اس کا صاحبزادہ دراصل ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہا ہے ۔

خاتون نے لکھا ” کیا ہی خوب کھیل ہے، بلال اظہر کیانی مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر جہلم سے الیکشن لڑ رہا ہے اور اس کے باپ ڈاکٹر اظہر کیانی (ایگزیکٹو ڈائریکٹر آر آئی سی) نے سفارش کی ہے کہ نواز شریف کو ہسپتال منتقل کیا جائے۔ واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم کی گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں طبیعت خراب ہوئی جس پر راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (آر آئی سی) کے سربراہ میجر جنرل (ر) اظہر کیانی کو معائنے کیلئے بلایا گیا۔ ڈاکٹر اظہر کیانی نے نواز شریف کی طبیعت کا جائزہ لینے کے بعد جیل حکام کو آگاہ کیا کہ نواز شریف کو ہسپتال منتقل کرنا ضروری ہے کیونکہ جیل میں ان کا گردہ فیل ہوسکتا ہے۔ یاد رہے کہ بلال اظہر کیانی جہلم کے حلقہ این اے 66 سے ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ ایپلٹ ٹربیونل نے انہیں دہری شہریت کے معاملے پر الیکشن لڑنے سے روک دیا تھا تاہم سپریم کورٹ نے انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی تھی ۔سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں کہا تھا کہ بلال اظہر کیانی الیکشن تو لڑ سکتے ہیں لیکن ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن عدالتی فیصلے کے بعد جاری کیا جائے گا۔ بلال اظہر کیانی پاکستان کے ساتھ برطانیہ کی بھی شہریت رکھتے ہیں اور انہوں نے گزشتہ ماہ جون میں برطانوی شہریت چھوڑی تھی۔اس انکشاف کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…