عمران خان وزیراعظم نہ بن سکے اور تحریک انصاف کی حکومت نہ آئی تو پھر کیا کام کرینگے؟پی ٹی آئی کا واضح اور دو ٹوک اعلان، مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کوبڑا سرپرائز دیدیا

21  جولائی  2018

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ بیساکیوں پر چلنے والی حکومت کی نسبت مضبوط اپوزیشن کا کردار کرنے میں خوشی محسوس ہو گی، الیکشن صاف اور شفاف ہونے چاہئیں جس میں سب کو یکساں مواقع ملنے چاہئیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو پارلیمنٹ کے باہر آئی این پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شبلی فراز نے

کہا کہ تحریک انصاف کا مینڈیٹ ملک میں احتساب اور شفافیت ہے ، جس پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، ہم اقتدار برائے اقتدار کے نظریے پر یقین نہیں رکھتے، ملک پر گزشتہ 70سال سے ایک ہی سوچ اور نظریے کی حکومت رہی ہے، جس کو پہلی بار تحریک انصاف نے چیلنج کیا، ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ ملک میں اقتدار خواص کا نہیں عوام کا ہونا چاہیے، اسی وجہ سے دھرنے دیئے۔ انہوں نے کہا کہ پی پی اور مسلم لیگ دونوں ایک ہی سوچ اور نظریے کے لوگ ہیں، وہ باریاں لگا رہے تھے، ملک کو لوٹنے کیلئے باریاں لگی ہوئی تھیں، میاں نواز شریف کی جانب سے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ اصل میں نوٹ کو عزت دو ہے، پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے بس ریپڈ منصوبے میں کرپشن اور ہیلی کاپٹر کیس کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم اس سے پریشان نہیں، عمران نے ہیلی کاپٹر اپنی ذات کیلئے نہیں بلکہ عوام کی سہولیات بلین ٹری کیلئے استعمال کئے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف واحد جماعت ہے جس نے ملک میں احتساب کا عمل شروع کیا، موجودہ الیکشن کمیشن کو سب سے زیادہ اختیارات دیئے گئے ہیں، دھاندلی کا الزام وہ جماعتیں لگا رہی ہیں جو کسی نہ کسی طرح ماضی میں مستفید ہوتی رہی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر انتخابات میں اکثریت نہ ملی تو اپوزیشن میں بیٹھنے کو ترجیح دیں گے، ہماری جدوجہد کا مقصد ملک میں اصلاحات لانا ہے ملک میں لوٹے ہوئے خزانے کو واپس لانا ہے، عمران کے احتساب کو خوش آمدید کہیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…