اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ملک کے وزیراعظم اور ظفراللہ جمالی پاکستان کے صدر ہوں گے، ایک مقامی اخبار نے غیر جانبدار حلقے کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف آئندہ انتخابات میں 130 سے 150 سیٹیں حاصل کرے گی اور عمران خان کو پاکستان کا وزیراعظم بنایا جائے گا جبکہ ظفراللہ جمالی پاکستان کے صدر ہوں گے،
ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد میاں سومرو کو سپیکر قومی اسمبلی بنائے جانے کا امکان ہے جبکہ پنجاب کا وزیراعلیٰ بھی تحریک انصاف کا ہو گا اور عمران خان اگست کے پہلے ہفتے میں وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے۔واضح رہے کہ ملک میں صدارتی انتخابات اگست کے تیسرے ہفتے میں ہوں گے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ میر ظفراللہ جمالی کو ممنون حسین کے بعد صدر بنایا جائے گا۔