جمعرات‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2026 

’’ جیل میں بھی نواز شریف کی فرمائشیں ختم نہیں ہوتی‘‘ باقی قیدیوں کو بھی گدے دئیے جائیں، مطالبے پر جیل حکام مشکل میں پھنس گئے

datetime 19  جولائی  2018 |

اسلام آباد(اے این این ) تحریک انصاف کے رہنمابابر اعوان نے کہا ہے کہ نواز شریف کے بعد باقی قیدیوں کو بھی گدے دئیے جائیں، جیل میں بھی نواز شریف کی فرمائشیں ختم نہیں ہوتی، میاں صاحب آپ قید میں ہیں، ٹرپ پر نہیں۔پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ایک ایسا شخص ہے جو اپنے بھائی سے بھی وفا نہ کرسکا، لاہور میں اورنگزیب اور دارا شکوہ کی کہانی دہرائی گئی۔ انہوں نے کہا دیگر سیاستدان بھی عمران خان اور ان کی فیملی کیلئے غیر اخلاقی

الفاظ استعمال کرتے رہے، گدھا معمولی لفظ ہے، استاد بھی کہہ دیتے ہیں۔بابر اعوان کا کہنا تھا نواز شریف جہاں جاتے ہیں بربادی کی داستان لیکر جاتے ہیں، جیل میں سب قیدیوں کیساتھ یکساں سلوک ہوتا ہے، جیل میں قیدی سیمنٹ کی کھولی میں رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا جیل میں اسپیشل کرسیاں بھجوائی جا رہی ہیں، ہم نہیں چاہتے جیل میں کسی سے بدسلوکی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہا جا رہا ہے مک مکا ہوگا، تحریک انصاف مکا نہیں کرے گی، تحریک انصاف اپنے ایجنڈے پر قائم ہے اور رہے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…