جمعہ‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2026 

حلقے میں آنے کی ضرورت نہیںکیونکہ۔۔ ملتان کے رہائشیوں نےعلی موسیٰ گیلانی اور زین قریشی کے حوالے سے ایسے بینرز لگا دئیے کہ یوسف رضا گیلانی اور شاہ محمود قریشی پریشان ہو جائینگے

datetime 17  جولائی  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملتان کے حلقے این اے 157کے رہائشیوں نے گیلانی اور قریشی خاندان کے الیکشن لڑنے والے بچوں کے حوالے سے بینرز لگا دئیے، ایسا مطالبہ کر دیا کہ کسی کا پورا کرنا مشکل ہی نہیں اس وقت ناممکن بھی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملتان کے حلقے 157میں اس وقت دلچسپ صورتحال دیکھنے میں آئی ہے جب وہاں کے رہائشیوں نے گیلانی اور قریشی خاندان کے الیکشن میں مدمقابل صاحبزادوں علی موسیٰ گیلانی اور زین قریشی اور ن لیگ کے امیدوار عبدالغفار ڈوگر سے ووٹ

حاصل کرنے کیلئے ایسا مطالبہ وہ بھی بذریعہ بینرز کردیا ہے کہ تینوں امیدوار مشکل میں پھنس گئے ہیں۔ ملتان کے حلقہ این اے 157میں بینرز پر علاقہ مکینوں کی جانب سے تحریرکیا گیا ہے کہ ’’سیوریج اورگیس پائپ لائن دیں،ووٹ لیں،ورنہ حلقے میں نہ آئیںاورووٹ لیناہے توالیکشن سے قبل سیوریج اور گیس پائپ لائن بچھائیں۔واضح رہے کہ علی موسیٰ گیلانی پیپلزپارٹی، زین قریشی تحریک انصاف اور عبدالغفار ڈوگر جو کہ سابق رکن قومی اسمبلی ہیں حلقے سے انتخابی امیدوار ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عربوں کا کیا قصورہے؟


ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…