پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

احتساب نہیں نوازشریف اور مریم نواز سے انتقام لیا جارہاہے،عمران کو استعمال کرنیوالی قوتیں کل اس کے ساتھ کیا کریں گی؟جاوید ہاشمی نے سنگین دعویٰ کردیا

datetime 16  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنماجاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ آئین توڑنے والے ڈکٹیٹروں کو ہمیشہ تحفظ دیا گیا جبکہ3مرتبہ وزیر اعظم رہنے والے نواز شریف کو بیٹی سمیت جیل میں ڈال دیا گیا ہمارا المیہ ہے کہ منتخب وزرا اعظم کو یا تو جیلوں میں ڈالا جاتا ہے یا ملک بدر کر دیا جاتا ہے،یہ وقت عمران پر بھی آسکتا ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نواز شریف سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر سینٹرل جیل اڈیالہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

جاوید ہاشمی نے کہا کہ میں نواز شریف سے ملاقات کے لئے آیا تھا لیکن مجھے ملاقات نہیں کرنے دی گئی میں جیل کے نظام کوبہت بہتر جانتا ہوں ایسی جیل میں 5 دن مجھے لوگ ملنے آتے تھے یہ طریقہ کار ٹھیک نہیں ہے سپرنٹنڈ نٹ جیل کے سارے اختیارات کا مالک ہوتاہے یہاں پر قیدیوں کے لئے بی کلاس ہیں جب انتقام لینا ہو تواڈیالہ میں بی کلاس بھی جہنم بن جاتی ہے پاکستان کے لوگوں نے 3 بار انہیں وزیر اعظم بنایا3 بار وزیراعظم رہنے والے کو ان کی بیٹی سمیت آج جیل میں ڈال دیا گیاعوام ان کو دیکھنا چاہتی ہے،نوازشریف اور مریم کا احتساب نہیں بلکہ انتقام لیا جارہا ہے جتنے وزیراعظم یہاں رہے ہیں ان کا انجام جیل یا ملک بدری ہے مجھے اے کلاس میں رکھا گیا تھامیاں صاحب اور شہباز شریف نے کہا ہمیں ملنے کی بجائے ووٹ کی عزت کا خیال کروانہوں نے کہا کہ اپنے اپنے حلقے میں مہم کریں عمران خان کو جانتا ہوں وہ وقتی طور پر خوش ہو گاجو قوتیں عمران خان کو استعمال کر رہی ہیں کل وہی اس سے انتقام بھی لیں گی ڈکٹیٹروں نے آئین توڑا آج تک انہیں کچھ نہیں کہا گیا انہیں تو تحفظ دیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ پاناما کے بے شمارملزمان کو کچھ نہیں کہا گیاانہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں اتنا بڑا استقبال نہیں ہواراستے بند کر دیئے گئے تھے، کنٹینر لگا دیئے گئے،کارکنان کو گرفتار کیا گیااگر میڈیا آنکھیں بند کر لیں گے تو کون دیکھے گا میں جمعرات کو دوبارہ آؤں گا ملاقات کے لئے یہ جنگ آخری جنگ ہے جو جمہوریت کی جنگ سمجھ کر لڑی جا رہی ہے مشرف کو کبھی سزا نہیں دی جائے گئی اگر کوئی سویلین یہ کام کرتا تو اس کی لاش بھی نہ ملتی ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…