خیبر پختونخوا کے مختلف سرکاری محکموں میں کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے بڑے سکینڈل،انکوائریوں کی منظوری دیدی گئی،افسوسناک انکشافات

16  جولائی  2018

پشاور(این این آئی)نیب خیبر پختونخوا نے مختلف سرکاری محکموں میں کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات کی انکوائریوں کی منظوری دیدی،ضلع مہمند کی پولیٹیکل انتظامیہ ،نوشہرہ ڈسٹرکٹ انتظامیہ اورچارسدہ ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے خلاف تحقیقات کی منظوری دی گئی

۔نیب کے پی ریجنل بورڈ کے اجلاس میں خیبر پختونخوا کے مختلف سرکاری محکموں کے خلاف انکوائریوں کی منظوری دی گئی ،ضلع مہمند کی پولیٹیکل انتطامیہ کے خلاف واپڈا سیس اورشناختی کارڈ ٹیکسز میں کرپشن کے الزام پر انکوائری کی منظوری دی گئی،نوشہرہ ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے خلاف ڈاکٹرز کالونی میں غیرقانونی این او سی جاری کرنے کی شکایات پر انکوائری کی منظوری دی گئی ،اجلاس میں این ایچ اے کے جنرل منیجرمحمد شاہد کے خلاف کروڑوں روپے کے غیر قانونی اثاثوں کے الزام پر تحقیقات کی منظوری دی گئی اسی طرح چارسدہ ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے خلاف بھی کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر انکوائری کی منظوری دی گئی ،نیب اجلاس میں گلیات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے خلاف بھی انکوائری کی منظوری دی گئی ،گلیات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی پرنتھیہ گلی میں غیر قانونی پلاٹ الاٹ کرنے کا الزام ہے۔ریجنل بورڈ کا اجلاس ڈائریکٹر فرمان اللہ کی زیر صدارت ہوا۔



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…