پشاور(نیوز ڈیسک) نیب خیبر پختونخوا نے مختلف سرکاری محکموں میں کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات کی انکوائریوں کی منظوری دیدی،ضلع مہمند کی پولیٹیکل انتظامیہ ،نوشہرہ ڈسٹرکٹ انتظامیہ اورچارسدہ ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے خلاف تحقیقات کی منظوری دی گئی ۔نیب کے پی ریجنل بورڈ کے اجلاس میں خیبر پختونخوا کے مختلف سرکاری محکموں کے خلاف انکوائریوں کی منظوری دی گئی ،ضلع مہمند کی پولیٹیکل انتطامیہ کے خلاف واپڈا سیس اورشناختی کارڈ ٹیکسز میں کرپشن کے الزام پر انکوائری کی منظوری دی گئی،نوشہرہ ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے خلاف ڈاکٹرز کالونی
میں غیرقانونی این او سی جاری کرنے کی شکایات پر انکوائری کی منظوری دی گئی ،اجلاس میں این ایچ اے کے جنرل منیجرمحمد شاہد کے خلاف کروڑوں روپے کے غیر قانونی اثاثوں کے الزام پر تحقیقات کی منظوری دی گئی اسی طرح چارسدہ ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے خلاف بھی کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر انکوائری کی منظوری دی گئی ،نیب اجلاس میں گلیات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے خلاف بھی انکوائری کی منظوری دی گئی ،گلیات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی پرنتھیہ گلی میں غیر قانونی پلاٹ الاٹ کرنے کا الزام ہے۔ریجنل بورڈ کا اجلاس ڈائریکٹر فرمان اللہ کی زیر صدارت ہوا۔