پیپلز پارٹی کا نوازشریف کے حق میں حیران کن بیان سامنے آگیا، جانتے ہیں رحمن ملک نے سابق وزیر اعظم سے متعلق کیا کچھ کہہ ڈالا؟

16  جولائی  2018

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ نواز شریف نے گرفتاری دیکر قانون کی عزت کی ہے انتخابات کے دوران سیاسی جماعتوں پر حملے کا مقصد ڈر پیدا کرنا ہے سیاسی رہنماؤں پر حملے سوچا سمجھا منصوبہ ہے ۔ اے این پی کے رہنما ہارون بلور پر حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما رحمن ملک عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ہارون بلور کی تعزیت کیلئے پشاور بلور ہاؤس پہنچے اور وہاں پر غمزدہ خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ہارون بلور کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی غم کی اس گھڑی میں بلور خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔ اس دہشتگردانہ واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔رحمان ملک نے کہا کہ بلور خاندان کی دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بڑی قربانیاں ہیں دہشتگرد سفاک ، ظالم اور ڈرپوک ملک دشمن ہیں اس لئے نگران حکومت سے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں کی سکیورٹی بڑھانے کا مطالبہ کرتا ہوں تاکہ اے این پی بھی کھلے ماحول اپنی انتخابی مہم چلاسکے۔ ایک سوال کے جواب میں رحمن ملک نے کہا کہ جس طرح ملک میں سیاسی رہنماؤں پر حملے ہورہے ہیں اس سے یہی پیغام مل رہا ہے کہ یہ ایک سوچا سمجھا منصوبہ ہے تاکہ کچھ پارٹیوں پر حملے کراکے ڈر کا ماحول پیدا کیا جاسکے ۔ رحمن ملک نے کہا کہ آنے والے الیکشن میں حکومت داعش کردار پر بھی نظر رکھے تاکہ مزید ناگہانی صورتحال پیدا نہ ہو ایک سوال کے جواب میں رحمن ملک نے کہا کہ نواز شریف نے گرفتاری دیکر قانون کی عزت بڑھائی ہے جو کہ ایک مثبت پیغام ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…