اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

اڈیالہ جیل میں قید نواز شریف نے بڑا سرپرائز دیدیا چوہدری نثار کو ایسا جھٹکا کہ سابق وزیرداخلہ سر پکڑ کر بیٹھ گئے

datetime 16  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی اڈیالہ جیل میں موجودگی چوہدری نثار کی پوزیشن ڈانوا ڈول کر گئی، گرفتار ن لیگی رہنما قمر الاسلام کی حلقہ میں پوزیشن تحریک انصاف کے غلام سرور اور چوہدری نثار سے بہتر ہو گئی، پاکستان کے مؤقر اخبار کا خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے حوالے سے دعویٰ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مؤقر اخبار نے ایک خبر رساں ادارے

کی رپورٹ کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ حلقہ این اے 63میں گرفتاری ن لیگی امیدوار راجہ قمر الاسلام کی چوہدری نثار اور تحریک انصاف کے غلام سرور سے پوزیشن بہتر ہو گئی ہے اور یہ پوزیشن نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی حلقے میں موجود اڈیالہ جیل میں موجودگی کے بعد سامنے آئی ہے۔ اس حوالے سے غلام سرور اور چوہدری نثار نے اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق لیگی رہنماؤں کی نواز شریف کے ساتھ ملاقات اور اڈیالہ جیل کے راستوں پر قمر السلام راجہ کی تشہیر چودھری نثار علی خان کیلئے خطرے کی گھنٹی بن گئے ۔رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ چودھری نثار علی خان نے اپنے بااعتماد رفقاء سے بات چیت کرتے ہوئے برملا اظہار کیا کہ نواز شریف اور ان کی بیٹی کی اڈیالہ جیل میں آمد ان کے الیکشن میں گہرے اثرات مرتب کریگی ۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدرنے احتساب عدالت کے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ‘ درخواست میں نااہلی، جرمانہ،قید اورجائیدادکی قرقی کاحکم کالعدم قرار دیتے ہو ئے تینوں کوبری کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ پیر کو نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کی معاون وکیل عائشہ حامدنے عدالتی فیصلے کو چیلنج کیا درخواست میں نیب ،نیب کی عدالت اورجج کو فریق بنایاگیاہے۔ درخواست میںاپیل کی گئی ہے

کہ نااہلی، جرمانہ،قید اورجائیدادکی قرقی کاحکم کالعدم قرار دیتے ہو ئے تینوں کوبری کیاجائے۔ اپیل میں مزید درخواست کی گئی ہے کہ اپیلوں کافیصلے تک نوازشریف،مریم نواز،محمدصفدرکوضمانت پررہاکیاجائے اور سزاکومعطل کیا جائے۔ یاد رہے کہ احتساب عدالت نے 6جولائی کو ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو 10سال قید و جرمانہ، مریم نواز کو 7سال قید و جرمانہ اور کیپٹن صفدر کو ایک سال قید کی سزاسنائی تھی ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…