جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

ملتان کے ہوٹل میں دھماکہ، متعددافراد نشانہ بن گئے

datetime 15  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملتان کے ہوٹل میں پراسرار دھماکہ، 3افراد جاں بحق، متعدد زخمی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملتان کے ایک ہوٹل میں پراسرار دھماکے کےنتیجے میں 3افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق دھماکہ سلینڈر پھٹنے کے باعث پیش آیا تاہم بم ڈسپوزل سکواڈ اور دیگر ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ چکے ہیں اور واقعہ کا ہر طرح سے جائزہ لے رہے ہیں۔ نجی ٹی وی جیونیوز کی رپورٹ کے مطابق دھماکہ کی نوعیت سے متعلق

قبل از تحقیقات کچھ کہنا مشکل ہے کیونکہ ان دنوں گیس کی لوڈ شیڈنگ بھی نہیں اور نہ ہی ہوٹلوں یا گھروں میں سلنڈرز استعمال کئے جا رہے ہیں ۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کا دعویٰ قبل از وقت ہے ۔ واقعہ کے متعلق بم ڈسپوزل سکواڈ کی رپورٹ اہمیت کی حامل ہو گی جوکہ بتائے گی کہ دھماکہ کس نوعیت کا ہے۔ دھماکے کے بعد امدادی اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔جائے وقوعہ کو عام آمدورفت کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…