راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) اڈیالہ جیل میں نواز شریف اور شہباز شریف کی ملاقات کے دوران نواز شریف نے گلے شکوؤں کے علاوہ شہباز شریف سے 13 جولائی کی ریلی کی فوٹیج مانگ لی اور شہباز شریف سے اس سلسلے میں تمام ملاقاتوں اور اجلاسوں سے متعلق بھی معلومات مانگ لی ہیں۔ماں آپ گواہ رہنا جو خدشات تھے وہی نکلے ہیں ۔ نواز شریف کا شہباز کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ماں سے سوال؟
گزشتہ روز شریف خاندان شہباز شریف کی قیادت میں نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات کے لئے اڈیالہ جیل گئے اس موقع پر نواز شریف نے اپنی فیملی کے افراد سے ہٹ کر شہباز شریف سے گرم جوشی نہ دکھائی ۔ ماں شمیم اختر نے اس موقع پر نواز شریف سے پیار کیا اور کہا کہ میری د عا ہے آپ ہر میدان کو خوش اسلوبی سے فتح کریں گے ۔اس موقع پر نواز شریف نے شہباز کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ماں آپ گواہ رہنا میرے جتنے خدشات شہباز اور ان کی ٹیم سے متعلق تھے ان خدشات کو میری لندن سے آمد کے موقع پر تقویت ملی ہے اور میری گزارش ہے کہ تلخ تجربات کے باوجود شہباز شریف نے ایئرپورٹ پہنچنے کے لئے ریلی تاخیر سے کیوں نکالی ؟ اور جگہ جگہ پذیرائی حاصل کرنے کے لئے بے فائدہ وقت ضائع کیا ۔نواز شریف نے اس موقع پر شہباز شریف سے ریلی کی فوٹیج اور اجلاسوں سے متعلق تفصیلات بھی مانگ لی ہیں۔دریں اثنا سابق وزیراعظم محمد نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی بیرکوں کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے جبکہ انہیں جیل کے اندر ضرورت کی چیزیں فراہم کرنے کیلئے مشقتی بھی فراہم کردیئے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق نوازشریف نے جیل میں دوسری رات گزارنے کے بعد حسب معمول نماز فجر ادا کی اور تلاوت قرآن پاک کی۔
نوازشریف نے ناشتے سے قبل چہل قدمی کی اور ادویات لیں ۔ نوازشریف نے اخبارات کی فراہمی کا مطالبہ کیا تو انہیں قومی اخبارات فراہم کردیئے گے، نوازشریف کو بی کلاس اورمریم نواز کو خواتین وارڈ میں کمرہ الاٹ کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ دونوں کی بیرکوں کی سکیورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے ۔ نوازشریف، مریم نواز کی بیرکوں کی جانب پولیس اہلکاروں کو بھی جانے کی اجازت نہیں ۔ سابق وزیراعظم کو 2 جبکہ مریم اور کیپٹن(ر)صفدر کو ایک ایک مشقتی دے دیا گیا ہے جو جیل کے اندر مجرمان کو ضرورت کی اشیا ء فراہم کریں گے اور ان کے کام کریں گے۔ مریم نواز نے جیل میں موجود خواتین اور بچوں کی تدریس کی خواہش کا اظہا ر کیا ہے۔